Chapter 1 پہلی نظر
ا
کبھی کبھی محبت ختم نہیں ہوتی ، بس دل سوالوں سے بھر جاتا ہے....
یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب میری زندگی بالکل عام تھی ۔ میرے دن بھی باقی لوگوں کی طرح کر رہے تھے ۔ میں اپنی پڑھائی ، گھر کے کاموں اور روزمرہ کی مصروفیات میں لگی رہتی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ .....
ایک چھوٹی سی بات۔ یا ایک عام سا تعارف میری زندگی میں اتنے جذبات ، اتنی خوشیاں اور اتنے سوال لے آئے گا .."
ایک دن TikTok پر میری بات ایک لڑکے سے ہوئی۔یہ ایک عام سی گفتگو یا عام سا تعارف تھا۔ نہ میں نے اسے خاص سمجھا اور نہ شاید اس نے ۔...
لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ میری زندگی میں آنے کے لیے منصوبے بنا رہا ہے وہ پہلے کسی اور کی محبت میں ٹوٹا ہوا تھا اور اُس رشتے کے ختم ہونے نے ااُسے اندر سے بہت توڑ دیا تھا..."
جب وہ اپنی پرانی کہانی سناتا تھا تو اس کی باتوں میں درد محسوس ہوتا تھا۔ ایسا لگتا تھا...
جسے وہ ابھی تک اس تکلیف سے پوری طرح باہر نہیں نکلا ۔ بعض اوقات وہ خاموش ہو جاتا اور بعض اوقات ماضی کی بات کرتے ہوئے اس کی اداسی لفظوں میں جھلک جاتی تھی۔.
پہلے پہل مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں کیا محسوس کر رہی ہوں ؟
ایک طرف مجھے اس کے لیے ہمدردی محسوس ہوئی تھی ، اور دوسری طرف دل میں یہ خیال آتا تھا کہ ابھی تک اپنے زخموں سے لڑ رہا ہے...
مجھے یاد ہے کہ جب میں اس کی کی باتیں سنتی تھی تھی تو دل میں میں ایک خواہش پیدا ہوتی تھی کہ کاش اس کے چہرے کی اداسی کم ہو جائے کاش وہ دوبارہ مسکرانا ، سیکھ لے۔ کاش.....
اسے یہ احساس ہو کہ زندگی ایک ناکام محبت کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔ شاید نہیں وہ لمحہ تھا جب میری ہمدردی آہستہ آہستہ ایک گہری وابستگی میں بدلنے لگی تھی .....
میں اس کی باتوں کو صرف سنتی نہیں تھی بلکہ محسوس بھی کرتی تھی اس کے درد کا اثر میرے دل پر بھی ہونے لگا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ میری یہ ہمدردی مجھ پر ہی بھاری پرے گی ایک دن.."
اس وقت میری نظر میں وہ ایک ایسا انسان تھا جو بہت کچھ ہو چکا تھا اور شاید اسی وجہ سے میں اس کی زندگی میں ایک خوشی بن کر انا چاہتی تھی مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ بھی مجھے اپنی زندگی میں لانا چاہتا تھا اپنا بنا کر۔۔








