Novel Mehsan

All Rights Reserved ©

Summary

Mehak is a young girl studiying in collage suffering from loneliness, where she doesn't have anyone to spend time with. She has a friend Hassan both love each other Hassan is a caring and good boy. Mehak has suffered from depression for a long time which made things tangled for her. This is an urdu novel with a little bit of fantacy, some love, care and a lot of lessons.

Genre
Mystery/Drama
Author
Hema
Status
Complete
Chapters
1
Rating
3.0 1 review
Age Rating
13+

Chap 1 - Shruat

مہک بالکونی میں کھڑی تھی، ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ ہاتھ میں اُس کا دیا ہوا خط تھا اور وہ سوچ میں گم تھی۔

"کتنے سال گزر گئے ہیں۔۔۔ ویسے تمہارا صحیح ہے، خود تو آرام کر رہے ہو اور مجھے یہاں چھوڑ کر چلے گئے۔ ہاں کوئی نہیں! بس جس تکلیف میں تم تھے، اس میں شاید یہی بہتر تھا۔ کبھی تو دل چاہتا ہے کہ وہ دن واپس جی لوں، مگر یہ تو میرے بس میں ہی نہیں نا۔ ہاں! لیکن ایک وعدہ جو تم نے مجھ سے کیا تھا، وہ اچھی طرح پورا کر رہے ہو۔۔۔ مجھے کبھی نہیں چھوڑنے کا۔"ابھی وہ انہی سوچوں میں گم تھی کہ اندر سے آواز آئی: "مہک کہاں ہو؟ بس پانچ دس منٹ تک آ جاؤ، کھانا لگنے والا ہے، صحیح ہے نا؟"وہ فوراً بولی: "جی بھابھی! بس آئی۔"

اسی طرح یہ کہانی شروع ہوتی ہے، مہک کی گزری زندگی سے۔۔۔

تعارف:

یہ تو مقدر ہے کہ دو محبت کرنے والے کبھی ایک نہیں ہو سکے. محبت کیا ہے؟ کیا یہ صرف ساتھ رہنے کا نام ہے یا کسی کے جانے کے بعد اس کے ادھورے خوابوں کو اپنی آنکھوں میں بسا لینے کا؟

تو یہ کہانی محسن کی ہے یعنی حسن اور مہک کی کہانی۔ اس میں زندگی میں انے والے حادثات کا گہرا اثر بتایا ہے، اس کے ساتھ ایک ایسی محبت کی داستان کو بھی ابھارا ہے جس میں نہ صرف زندگی میں موجود غم، خوشی، محبت اور تنہائی بلکہ ہر طرح کے جذبات موجود ہیں۔

کرداروں میں چند ہی لوگ شامل ہیں جیسے مہک، ایسی لڑکی جسے کتابوں سے بہت محبت ہوتی ہے۔ آہ کتابیں! کتابیں کیا نہیں؟ مگر ہاں، حسن بھی ہے جس سے وہ بے حد محبت کرتی ہے۔ مہک کی عمر اس وقت ستارہ (17) سال ہے۔

اوہ ہاں! مہک کے گھر کے افراد... ان میں مہک کے والد فاروق صاحب ہیں جو بہت ہی اچھے اور نامور بزنس مین ہیں، لیکن وہ اپنے کام میں اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ ان کے پاس مہک کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا۔ مہک کی والدہ ‘افسانہ’، جن کی وفات تب ہوئی تھی، جب مہک محض پانچ (5) سال کی تھی۔ اس لیے مہک کے پاس اپنی والدہ کی چند دھندلی یادیں ہی موجود ہوتی ہیں جنہیں وہ اکثر یاد کرتی ہے اور ان کے سہارے ہی بڑی ہوئی۔مہک کے والد نے دوسری شادی اس لیے نہیں کی کہ مہک کی ایک پھپھو تھیں جو اس کے بچپن میں اس کا خیال رکھ لیا کرتی تھیں۔شادی کے بعد بھی اپنے بھائی کے پاس رہتی تھیں کیوںکہ انکے شوہر باہر ہوتے تھے۔انکی بیٹی عالیہ سعد سے ایک سال چھوٹی تھی بعد میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ سیٹل ہونا پڑا۔ اب بچا مہک کا بھائی سعد، وہ بھی امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے گیا ہوا ہے۔ اب مہک کے پاس اور کوئی نہیں ہے۔

بس گھر کے سامنے سے ایک بوڑھی انٹی اکثر اس کا پوچھنے آ جایا کرتی ہیں۔ مہک کے پاس ہر قسم کی چیز موجود ہے۔ گھر پر نوکر چاکر بھی موجود ہیں مگر افسوس یہ کہ مہک کے لیے یہ چیزیں معنی نہیں رکھتی تھیں۔ یہ چیزیں تو محض وقت گزارنے میں مدد کر سکتی ہیں، ہاں مگر وہ زندگی کی اصل خوشی نہیں دے سکتیں۔ مہک کو بس محبت کرنے والے رشتے چاہیے۔

اسی لیے مہک نے کتابوں کو ہی اپنی دنیا بنایا ہوا ہے اور حسن بھی اس دنیا کا ایک حصہ ہے۔ مہک زیادہ تر وقت لائبریری میں ہی گزارتی ہے جو اس کے والد نے گھر میں موجود ایک خالی کمرے میں بنوائی تھی۔