Chapter 1
ماں کا غصہ + پیار...
ماں جب غصہ کرتی ہے تو لگتا ہے جیسے طوفان آ گیا۔
"کتنی دفعہ کہا تھا!"، "زبان لڑاتی ہو!"
اور ہم بھی منہ پھلا کر کمرے میں بند ہو جاتے ہیں۔
لگتا ہے دنیا کی سب سے سخت ماں ہماری ہی ہے۔
لیکن دس منٹ بعد دروازہ ہلکا سا کھلتا ہے۔
ہاتھ میں چائے کا کپ۔
بغیر کچھ کہے کپ میز پر رکھ دیتی ہے۔
اور کہتی ہے "ٹھنڈی ہو جائے گی"_
وہی ماں جو دس منٹ پہلے چلّا رہی تھی،
اب چپ کر کے ہمارے سر پر ہاتھ پھیر دیتی ہے۔
"کھانا کھا لیا؟" پوچھتی ہے۔
اور ہم "ہاں" کہہ بھی نہ پائیں تو وہ سمجھ جاتی ہے۔
ماں کا غصہ پانچ منٹ کا ہوتا ہے۔
ماں کا پیار چوبیس گھنٹے کا ہوتا ہے۔
وہ ڈانٹتی اس لیے ہے کیونکہ دنیا ڈانٹنے سے پہلے سوچتی نہیں۔
وہ سخت اس لیے بنتی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے ہم نرم دنیا میں ٹوٹ نہ جائیں۔
لوگ کہتے ہیں ماں کو غصہ بہت آتا ہے۔
میں کہتی ہوں... ماں کو غصہ نہیں آتا۔
ماں کو فکر ہوتی ہے۔
اور فکر کا نام ہی ماں ہے۔








