قسط نمبر 1
"آج میں تمھیں نہیں جانے دوں گا ل۔میں کہتا ہوں رک جاو۔سنا نہیں تم نے رک جاؤ!" ارشان قریشی کسی لڑکی کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔منظر دھندلا ہونے کی وجہ سے لڑکی کا چہرا نظر نہیں آرہا تھا۔یہ اب روز کا معمول بن گیا تھا وہ روز اس لڑکی کے پیچھے بھاگتا تھا اور وہ روز اسکے ہاتھ سے نکل جاتی ۔اور آج بھی یہی ہوا وہ اسکے ہاتھ سے نکل گئ۔اور ارشان قریشی کی آنکھ کھل گئی اور وہ اپنی پریشانی کے باعث سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور اپنے بال نوچنے لگا۔
*********
ملالِ محبت اب نہیں "
آزر دل میں کوئی اب نہیں
خود کو خود ہی برباد کر لیا
"کوئی یار دل میں اب نہیں
اٹھ جاؤ بیٹا بابا انتظار کر رہے ہیں۔اٹھ بھی جاؤ!" "رقشندہ بیگم جو کہ امیرا کمال کی ماما تھیں کب سے اسے جگانے میں مصروف تھیں۔
اااا۔۔۔۔"یہ کہتے ہوئے امیرا نے کروٹ بدل لی۔
"ارے دیکھو!عدیل آیا ہے!"
"کیا کہاں ہے عدیل؟اچھا ایک کام کریں ماما میرا کالا کرتا " نکال دیں۔ رقشندہ بیگم نے امیرا کی بات سن کر زور دار قہقہہ لگایا۔ دودھیا رنگت،کالے سیاہ اوپر سے سیدھے اور نیچے سے گھنگریالے بال،درمیانہ قد،وہ امیرا کمال تھی ہاں جی وہ امیرا کمال جس کو پہلی نظر میں دیکھ کر پیار ہوسکتا تھا۔نخرہ بالکل آسمان پر تھا اس لڑکی کا۔
کیا؟ کیوں ہنس رہی ہیں؟کیا عدیل نہیں ایا؟
ارے بیوقوف عدیل نے یہاں کیوں ان،اور اتنی دیر سے تمھارا باپ بلا رہا ہے اسکی پرواہ نہیں ہے اور اس نامراد جاتا نام سنتے ہی پیر زمین پر آگئے ہیں۔
آف یار ماما! میں سمجھی تھی کہ۔۔۔اچھا چلیں آپ جائیں میں آتی ہوں دو منٹ میں!" اامیرا نے بستر پر بیٹھ کر عدیل مصطفی کی تصویر کو لائک کرتے ہوئے کہا۔
**********
مجھے لگتا ہے کہ اب عدیل کی شادی کردینی چاہیے ہے۔" رومیسہ علی نے اپنے چھوٹے دیور عدیل مصطفی کو چھیڑتے ہوئے کہا۔
کیا بکواس ہے یہ،اگر آپ میرے منھ سے کچھ سننا نہیں چاہتی تو بہتر یہی ہوگا کی اپنی بکواس بند کرلیں" گندمی رنگت،اچھا ڈیل ڈول،دراز قد،کالے سیاہ بال،ان سب کو ملا کر عدیل مصطفی بنتا تھا۔
عدیل کیا ہوگیا ہے بھابھی ہیں تمھاری،زراا تمیز سے!" فروہ مصطفی نے اپنے سپوت عدیل مصطفی کو سمجھاتے ہوئے کہا۔
امی آپ مجھے نا سمجھایا کریں! کبھی انکو بھی کچھ کہہ لیا کریں۔" عدیل مصطفی پاؤں پٹختا ہوا باہر نکل گیا اور رومیسہ بھی ڈر کر کچن میں چلی گئی۔
********
اور میری بیٹی کے کتنے پیپرز رہ گئے ہیں؟" کمال احمد نے اپنی اکلوتی اور لاڈلے بیٹی سے پوچھا۔
جی بابا بس تین رہ گئے ہیں ،بدھ تک ختم ہو جائیں گے۔" امیرا کمال نے سر سری سا جواب دیا۔
ارے بیگم میں کیا کہتا ہوں کہ ہماری بیٹی کے ما شاء اللہ سے بدھ کو پیپر ختم ہورہے ہیں کیوں نا اب ہم اسکا رشتہ کردیں۔" کمال احمد نے اپنی زوجہ محترمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔
ارے واہ بابا! گڈ ائڈیا! پر کس کے ساتھ؟" امیرا کمال نے تھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھتے ہوئے دلچسپی لیتے ہوئے کہا۔
ارے یہ پوچھنے کی بات ہے،ظاہر سی بات ہے تمھارے خالہ کے بیٹے ارشان کے ساتھ!"
ارشان!!!" امیرا نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔
********
دودھیا رنگت،کالے سیاہ بال فوجی کٹ کی صورت میں،دراز قد آور ایسی صورت جس پر لڑکیاں مرتی تھیں۔ارشان قریشی ہاں جی ارشان قریشی جو کہ آرمی کا ڈاکٹر تھا،کمال کی بات ہے کہ اادھے لوگ اسکی صورت اور سیرت کو دیکھ کر ہی صحت یاب ہوجاتی تھے۔خاص طور پر لڑکیاں۔
امی جلدی کرلیں مجھے دیر ہورہی ہے" ارشان قریشی نے اپنی کلائی میں موجود گھڑی پر نظریں جماتے ہوئے کہا۔
ہاں ہاں آگئ بس!" فرخندہ بیگم نے اپنے بیٹے ارشان قریشی کو تسلی دیتے ہوئےکہا۔
امی آپ مجھے اتنا کھلاتی ہیں کہیں موٹے ہونے کی وجہ سے آرمی والے مجھے نکال ہی نا دیں۔" ارشان قریشی نے اپنی جان سے پیاری ماں کو کہا۔دراصل ارشان جب بہت چھوٹا تھا تب ہی اس کے باپ کا انتقال ۔اسی لئے اسکی ماں نے اسے باپ کی حیثیت سے بھی پالا تھا۔
چلو چلو نکلو آج اگر اتنا نا کھلاتی تو تم یہاں تک نا پہنچتے۔"
جی بلکل میں آج یہاں ہوں تو آپکی محنت کی وجہ سے۔" ارشان نے اپنی ماں کے ہاتھ پر بوسہ دیتے ہوئے کہا۔
اچھا سنو یہ ذرا بریانی امیر کو پکڑتے جانا۔" امیرا کا نام سنتے ہی ارشان کا چہرا کھل اٹھا۔
جی امی جی جو آپکا حکم۔اس نے اپنی امی کا حکم مانتے ہوئے کہا۔
*********
بابا پر وہ تو مجھ سے بہت بڑا ہے" امیرا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
زیادہ بڑا نہیں ہے بیٹا بس چار سال کا فرق ہے اوراب سے بڑی بات تمھاری خالہ کا بیٹا ہے۔
نہیں بابا میں ارشان سے شادی نہیں کروں گی پلیز باابا۔" یہ کہتے ہوئے مغرور امیرا کمال اپنے باپ کے پاؤں میں بیٹھ گئ تھی۔
پلیز پلیز کچھ نہیں بیٹا اگر یہ کوئ اور بات ہوتی تو سوچتا پر یہ آپکے مستقبل کا سوال ہے اس میں میں رسک نہیں لے سکتا۔
بابا میرا مستقبل ایسے شخص کے ساتھ اچھا کیسا ہوسکتا۔ ہے جسے میں پسند بھی نہیں کرتی۔بابا آپ جانتے ہیں کہ میں عدیل کو پسند کرتی ہوں اور اسی سے شادی کروں گی۔
میں کچھ نہیں جانتا بیگم آج ہی اپنی بہن کو فون کرکے رشتہ کا کہہ دو۔یہ کہتے ہوئے کمال احمد وہاں سے چلے گئے۔
نہیں کروں گی شادی اس سے،نہیں کروں گی۔" امیرا کمال زمین پر زور زور سے ہاتھ مارتے ہوئے کہہ رہی تھی اسکا چہرہ بالکل سرخ ہوچکا تھا۔
********
I hope you all like it😇










