Qand-e-Shifa by Syeda Kashaf Zaidi.
Compartir con tus amigos
Personalizar legibilidad

Qand-e-Shifa by Syeda Kashaf Zaidi.

Kashaf

Todos los derechos reservados ©

Notas de historia

There's a tale of love with pain. but hope that Allah heals everyone from every pain.

Sinopsis

Qand-e-Shifa critiques the illusion that love is always fortunate. Through multiple characters—each a hero in their own life—the novel asks: Who loses their way? Who finds healing? Who loses everything? The answer lies in one’s own hands. Healing after pain is certain, the novel promises, but only for those who truly seek it through Allah’s mercy.

Genero:
Romance
Autor/a:
Kashaf
Estado:
hace 4 meses
Capítulos:
1
Rating
n/a
Clasificación por edades:
18+

Chapter 1

پیشِ لفظ

ایک ایسی کہانی میرے قلم سے جو ہم نے کہیں نہ کہیں گزاری ہوگی، ایسے مسئلے جو نے ہم نے دیکھے ہوں گے اور پھر ان پر صبر کیا اور اللہ سے توبہ کرتے رہے اور اسکی طرف رجوع کرلیا جب کوئی نظر نہ آیا۔

اس کہانی کا خیال میرے ذہن میں مختصر تھا مگر جب دنیا دیکھی، حالات دیکھے، لوگوں کو پہچانا تو یہ خیال وسیع ہوگیا اور ایک کہانی قلم بند کرنا شروع کی۔ وفا، محبت، درد، سکون کی تلاش میں گمراہی، ایک بے چینی اور پھر اللہ کی ہدایت اور شفا کا خوبصورت سفر۔

خوشی ایک عارضی چیز ہے

غم مستقل ہے۔

غم کا زائل ہو جانا یا اس غم کا ہی شفا بن جانا ہی تو اصل نعمت ہے۔

ہم سب یہی چاہتے ہیں۔

شفا بعد از درد لازم است

(درد کے بعد شفا لازم)

بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

ان دلوں کے نام جو درد ملنے پر سہتے ہیں مگر یہ آس ختم کر دیتے ہیں کہ انکو شفا بخشی جائے گی۔

بے شک وہ ذات قادر ہے ہر شے پر

اندھیروں کو اجالوں میں بدل دینے پر

درد کے بعد شفا دینے پر

یا پھر درد کو ہی شفا بنا دینے پر..!!

از قلم

-سیدہ کشف زیدی۔

قسط نمبر 1

باب اوّل:

"محبت"

ہر شے کا آغاز محبت اور انجام محبت ہے۔

درد کے مارے لوگوں کا بس ایک پیغام، محبت ہے۔

یہ جو مجھ سے پوچھ رہے ہو

"من مندر کی دیوی کون؟"

میرے اچھے لوگوں سن لو

"اسکا نام محبت ہے۔"

شدت کی لو ہو یا سرد ہوائیں، اسکو کیا پرواہ

کانٹوں کے بستر پر بھی محوِ آرام، محبت ہے۔

بن بولے اک دل سے دوجے دل تک بات پہنچتی ہے

جو ایسے روحوں پر اترے، وہ الہام محبت ہے۔

پگلے! دامن بندھ جاتی ہے جس کے بخت میں لکھی ہو

تم کتنا بھاگو گے، آگے ہر گام محبت ہے۔

اب تو بس اک یاد سہارے وقت گزرتا رہتا ہے

اور اس یاد میں ہر ایک صبح ہر ایک شام، محبت ہے۔

ہم جیسے پاگل دیوانے، سود خسارے کیا جانیں

نفرت کے اس شہر میں اپنا بس اک کام، محبت ہے۔

ایک لڑکی آدھے رستے میں ہار گئی اپنا جیون

وہ شاید یہ مان چکی تھی بد فرجام، محبت ہے۔

کچھ آلودہ روحوں والے، ہوس پجاری ہوتے ہیں

انہی لوگوں کے باعث ہی بدنام، محبت ہے۔

تو پگلی! اب کن سوچوں میں گم صم بیٹھی رہتی ہے

بولا ہے نا ! اب یہ ساری تیرے نام، محبت ہے۔

(وہ اپنے ہلکے سنہرے بالوں کو سمیٹ رہی تھی اور اس سے دور کھڑا نوجوان اسکو دیکھ رہا تھا۔ محبت سے، چاہت سے، احترام سے۔ محبت کے ہو جانے کا احساس کتنا خوبصورت ہوتا ہے وہ یہ سوچ کر مسکرا رہا تھا۔)

لاہور کا خوبصورت شہر ہلکی ٹھنڈی ہواؤں سے مہک رہا تھا۔ سورج کی کرنیں اور گہرے بادل نئے دن کی صبح خوبصورت بنا رہے تھے۔ ایسے میں لاہور میں واقع اسلامیہ پارک کے ایک گھر میں خاموشی اور سکون محسوس ہوتا ہے۔ کچن میں مصروف خاتون سب کے ناشتے کا انتظام کر رہی ہیں۔ باہر کی طرف آؤ تو چار صوفوں کے گرد ایک میز ہے جس پر ایک ادھیڑ عمر شخص اخبار پڑھنے میں مصروف ہے۔ اسی میں الٹے ہاتھ دو کمرے ساتھ ساتھ بنے ہوئے ہیں۔ ایک کمرے میں بچی اپنے سکول کے لیے تیار ہوکر باہر آتی دکھائی دے رہی ہے۔بال پونی کی صورت بندھے ہوئے کندھوں سے ذرا نیچے تھے۔ سانولی رنگت اور پر کشش نقوش۔ سکول کے لیے تیار یہ دس سالہ گھر کی چھوٹی لاڈلی بیٹی ہے۔ بابا کے ساتھ صوفے پر بیٹھی "ماما ہم لیٹ ہورہے ہیں جلدی آئیں." بلند آواز میں کہا گیا تھا۔

"آرہی ہوں ابھی بہت وقت ہے چپ بیٹھو" کچن سے بھی امی جان کی ویسے ہی بلند آواز آئی تھی۔ تبھی دروازہ پر دستک ہوئی۔ مرضیہ نے بابا سے کچھ کہنا ہی چاہ تھا وہ دروازے کی دستک پر اٹھ کھڑی ہوئی۔ "آج بھائی کا استقبال میں کرتی ہوں" مسکراتے ہوئے دروازے تک گئی، کھولا۔ سامنے تھکا ہارا نوجوان تھا۔ بال بکھرے ہوئے، چھوٹی بھوری آنکھیں سرخ تھیں۔ سیاہ پینٹ اور بھوری شرٹ پہنے وہ اپنی بہن کو سامنے ہاتھ باندھے کھڑا دیکھ خود بھی ہاتھ باندھے، گردن اکڑائے کھڑا ہوگیا۔ وہ پر کشش تھا!!

"آپ کون ہیں؟ اجنبی لوگ گھر داخل نہیں ہوسکتے سوری۔۔" وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھی۔

"ایک دن ہی بس تمہیں نہیں دیکھا اجنبی ہی بنا دیا ہے تم نے مرضیہ" وہ بے یقینی سے کہہ رہا تھا۔

مرضیہ نے مکمل لاعلمی کا اظہار جاری رکھا۔

"اندر آنے دو ورنہ میں دھکا بھی دے سکتا ہوں پیاری بہن!" وہ کچھ زیادہ ہی میٹھا ہو کر بولا تھا۔ اس مٹھاس میں اسکی شیطانی صاف ظاہر تھی۔

"ہونہہہ۔۔" اس نے راستہ چھوڑا وہ اندر داخل ہوا اسکے پیچھے پیچھے وہ مسلسل بولتے ہوئے آرہی تھی۔

"انسان کو گھر کا بھی خیال ہونا چاہیے آپ کو دیکھ لیں جب دیکھ لو یہ کام وہ کام." وہ آکر صوفے پر بیٹھا اونچی آواز میں سلام کیا۔

کچن سے جواب آیا تھا ساتھ ہی نہانے اور ناشتہ کرنے کی نصیحت کی جاچکی تھی۔ بابا نے جواب دیا اور مرضیہ سے مخاطب ہوئے تھے "بھائی کو آکر پوچھ لینا پہلے ناشتہ پلیز" میز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

پھر مہرداد حاذق نے اپنے بیٹے کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر تھپتھپایا جیسے حوصلہ دیا ہوا "جاؤ نہا دھو لو۔" حکم کی تعمیل، وہ اٹھ کھڑا ہوا جاتے جاتے بہن پر نظر ڈالی "آ جاؤ گی تو گھر پر ہی ملوں گا I promise" اس نے گردن اٹھا کر خوشی سے اوکے کہا تو وہ اپنے کمرے کی طرف چل دیا۔

وہ اپنے کمرے میں داخل ہوا کمرا بند کیا۔ صاف، کھلا کمرا. ایک کونے میں بیڈ تھا،ساتھ ڈریسنگ ٹیبل تھی جس پر برش، جیل رکھی نظر آرہی تھی۔ اس کے سامنے لکڑی کی الماری تھی۔ دوسرے کونے میں ایک چھوٹی میز اور کرسی رکھی ہوئی تھی۔ میز پر کچھ کتابیں، ایک ڈبے میں قلم رکھے ہوئے تھے۔ ساتھ غسل خانہ تھا۔ غسل خانے سے نکلو تو ساتھ فاصلے پر ایک صوفہ رکھا ہوا تھا۔ وہ صوفے پر بیٹھا ہوا تھا گردن پیچھے ٹکی ہوئی،آنکھیں بند، وہ سو نہیں رہا تھا کسی سوچ میں گم تھا۔ چند لمحے بعد وہ اٹھا اور غسل خانے میں چلا گیا۔ (اب بہت انتظار کیجیے۔ محترم وقت لیتے ہیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔)

(اسلام آباد)

آج کی صبح ہر صبح کی طرح خوشگوار ہے۔ بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں پورے اسلام آباد کو مہکا رہی ہیں۔ ایسے میں ایک عالیشان محل کا خوبصورت منظر قابلِ دید ہے۔

آہ!! شیشے کے سامنے کھڑا خود کو سنوارتا ہوا ایک خوبرو شخص!! سیاہ پینٹ، سفید شرٹ میں ملبوس نوجوان کے ہلکے گیلے بال ماتھے پر ٹکے ہوئے ہیں۔ شرٹ کے اوپری دو بٹن کھلے ہیں۔ بالوں کو ماتھے سے ہٹاتے ہوئے نوجوان نے جیل سے اپنے بھورے بالوں کو نفاست سے سیٹ کیا۔

(گھنٹہ ان صاحب کے تیار ہونے میں تو کہیں نہیں گیا۔ پرنس چارمنگ!)

جھک کر ایک دراز کھولی جس میں ایک سے ایک شاندار گھڑی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان میں سے اپنی پسندیدہ گھڑی نکالی اسکو اپنی کلائی کی زینت بنایا۔ سیدھے ہاتھ کی تیسری انگلی میں ایک انگوٹھی پہن رکھی ہے جس میں سفید پتھر نصب ہے۔ بلاشبہ اسکے ہاتھ خوبصورت تھے.

“He has veiny hands!!”

آخر کار خود کو ہزار بار خوبصورتی سے دیکھتے ہوئے وہ آئینے کے سامنے سے ہٹ چکا تھا۔ سیاہ چمکتے شوز پہنے۔ اب کہ وہ آئینے سے اتنا دور ہو کر کھڑا ہوا کہ اپنا آپ سر تا پاؤں دیکھ سکے۔ حسن ہو تو نخرے تو ہوتے ہیں! (پرفیکٹ، ہینڈسم کہیں کا) اپنا موبائل اٹھایا، گاڑی کی چابیاں لیں اور آخرکار اپنے کمرے سے باہر کی راہ لی.. (صد شکر)!

راہداری میں چلتے ہوئے سیدھ میں ایک کمرا ہے جس سے باہر نکلتا ایک مرد نظر آرہا ہے۔نوجوان کے عین سامنے رکا! سامنے کھڑے بے نیاز شخص نے آنکھیں گھمائیں۔

"آنکھیں گھمانے سے کچھ نہیں ہوگا لڑکے! مجھے تو دیکھنا ہی پڑے گا" مرد کی با رعب آواز،لہجہ طنزیہ (بول ایسے رہے ہیں جیسے ان صاحب کا ہی گھر ہے)

"آپ کی اطلاعات کے لیے عرض ہے کہ 'اپنے' گھر میں انیس بیس سال سے میں آپکو دیکھ ہی رہا ہوں" اپنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا۔ مگر ایسے صبح صبح… گردن نفی میں ہلاتے ہوئے آگے کو ہوکر بولا "سنا ہے کالی بلی راستہ روکے تو کچھ برا ہوتا ہے۔۔۔ اللہ !!! اعوذباللہ من الشیطان الرجیم " با آواز بلند پڑھ کر ایک پھونک اپنے اردگرد ماری۔ (یہ انسان اور اسکے ڈرامے ہونہہ)

سامنے کھڑا مرد جل کر راکھ ہوچکا تھا ہمیشہ کی طرح۔

"کہیں سے لگ رہا ہے میں تمہارا ماموں ہوں وہ بھی اکلوتا؟"

"نہیں ! کم از کم میرے ماموں کو میری طرح ہینڈسم تو ہونا تھا یار" اس نے جیسے افسوس کیا۔ اس سے پہلے ماموں صاحب کے اپنی خوبصورتی پر بیانات شروع ہوتے اس نے ہاتھ سے پرے ہونے کا اشارہ کیا "راستہ چھوڑیں یا میں سائیڈ سے گزر جاؤں؟" معصومانہ انداز ۔۔ (توبہ یہ لڑکا!!)

اسکا پلکیں جھپکنا تھا اور وہ مٹھی بنا کر رہ گئے۔ " بدتمیز آدمی! دیکھ لوں گا تمہیں"

وہ جاتے جاتے رکا، مسکرایا "پہلی بات، ابھی میں آدمی نہیں نوجوان ہوں۔ دوسری بات، ضرور مگر ابھی میں ذرا لیٹ نہ ہو جاؤں فرصت سے دیکھیے گا اس نوجوان کو ۔۔بائے بائے" ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے وہ زینے پھلانگ رہا تھا۔

پیچھے کھڑا چالیس برس کا مرد انتہائی فٹ معلوم ہوتا ہے۔ اب کہ مسکرا کر اپنی اکلوتی بہن کی اکلوتی نشانی کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔ سلطان کو اس سے محبت تھی۔ لاکھ شکر کہ دونوں کے درمیان نفرت محبت پر ابھی حاوی نہیں ہوئی تھی۔

باہر کی طرف آؤ تو ایک لڑکی جسکے گھنے کالے بال کمر تک آتے ہوئے نظر آتے ہیں، سفید رنگت،چہرے پر میک اپ کے نام پر صرف ایک گلابی لپ اسٹک۔ سن گلاسز سر پر ٹکائے ہوئے ہیں۔ گھٹنوں سے اونچی کھلی ٹوپ، کھلا پاجامہ، ہیلز پہنے ادھر ادھر ٹہلتی بیس سالہ "عافیہ سلطان!" ہے۔

وہ ایسے کھڑی تھی کہ وہ اسکی پشت دیکھ سکتا تھا وہ اسکے عقب میں جا کھڑا ہوا اور آہستگی سے بولا "امید ہے مجھے زیادہ دیر نہیں ہوئی ہوگی پیاری کزن."

(ہائے اسکا یہ معصومانہ انداز)

وہ اسکی عادی تھی سو تیوری چڑھائے اپنی ہیلز کے بل اسکی طرف گھومی (آہا! خوبصورت لوگوں کے نخریلے انداز)

اس سے پہلے کہ وہ طعنوں کی برسات کرتی وہ کہہ رہا تھا "ایسے تو مت دیکھو یار۔ یقیناً تم نے ناشتہ نہیں کیا اسی لیے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہی ہو۔۔۔ویسے بھی چلو شاباش کہیں اور دیکھو مجھے نظر لگ جائے گی۔"

(یہ لڑکا اتنا کیوں بولتا تھا ؟؟؟ اور بولتے ہوئے اتنا حسین لگنے کی اجازت کس نے دی اس کو؟ بدتمیز!!)

وہ کچھ لمحوں کے لیے چپ ہوا جواب نہ ملنے پر پھر سے شروع – "تمہارے ایک عدد ابا جان ہیں جو میرے راستے میں آگئے ورنہ تو مجھے زیادہ وقت نہیں لگتا تیار ہونے میں تمہیں تو پتا ہی ہے۔"

(چور کی داڑھی میں تنکا)

"بابا کا صرف بہانہ ہے تم جاؤ مزید تیار ہوجاؤ کچھ رہتا ہوگا۔ اتنا وقت لڑکیاں نہیں لگاتی جتنا تم نے لگانا ہوتا ہے" عافیہ نے کہتے ہوئے ہاتھ باندھے اور منہ پھیر گئی۔

(کچھ رہتا ہوگا۔۔۔۔)

وہ اسکے سامنے آیا اور مزید ناراض کرنے کے لیے بولا "ارے ہاں پرفیوم بھول گیا میں یاررررر۔۔۔" مسکراہٹ دبائے کہا گیا۔ ہمارے نوجوان جو ایک سخت نگاہ کسی پر ڈالیں تو لوگ اپنی بات کا رخ بدل دیتے ہیں، لوگ انکے سامنے عاجز رہتے ہیں ان کی چال کسی شہنشاہ کی سی ہے جو اپنے محل کے لیے نرم اور باہر دیکھو تو ایک رعب ہے، ایک سنجیدگی انکے چہرے پر عیاں ہے! اور یہاں عافیہ کی نظریں تھیں کہ "ابراش امیر" نے گرفتاری دینے والے انداز میں ہاتھوں کو بلند کیا اور تیزی سے بولا "سوری سوری گاڑی میں رکھا ہوا ہے وہیں لگا لوں گا. نو پرابلم!!"

عافیہ سلطان صرف اسکو دیکھ رہی تھی ہمیشہ کی طرح محبت سے۔ جب ابراش امیر بولتا ہے تو سب سنتے ہیں وہ بھی یہی چاہتی ہے دنیا گونگی ہو جائے، بولے تو صرف ابراش۔ اور وہ اسکو سنتی جائے سنتی جائے..!!

عافیہ سلطان کے اس حسین خواب سے نکلو تو ابراش اب بھی بول رہا ہے "سیریس بات.. جو لڑکیاں تیاری میں اتنا وقت نہیں لگاتی وہ خوبصورت نہیں ہوتیں" ابراش نے مسکراتے ہوئے تنقیدی نظر عافیہ پر ڈالی ۔

اب کہ وہ صحیح معنوں میں جلی تھی بات اب خوبصورتی پر آگئی تھی بھئی

“Excuse meeeee???”

وہ تقریباً چلاتے ہوئے بولی تھی "نہیں ہوتی ہوں گی مگر میں ہوں!! اور بہت خوبصورت ہوں"

"تم جو بھی کہہ لو مجھے میری خوبصورتی کو سراہنے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے" وہ فخریہ انداز میں کہہ رہا تھا۔

عافیہ اسکے کہنے کے انداز پر مسکرائی

“Just a dramy baazzz”

کہتے ہوئے آگے چلنے لگی۔ وہ اسکے پیچھے لپکا۔۔ اسکے بعد دونوں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

( کاظم ہاؤس )

ایسے ہی میں اسلام آباد کی ٹھنڈی ہوائیں کاظم ہاؤس کو بھی مہکا رہی ہیں۔ گھر نہ بہت چھوٹا نہ بہت بڑا۔ درمیانہ! مگر چار افراد کے لیے پرفیکٹ، خوبصورت!

ڈائینگ ایریا کی طرف آؤ تو سربراہی کرسی پر اکتالیس برس کا مرد مناسب مگر خوبصورت نقوش کے ساتھ بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔ چہرے سے با رعب، کالے بالوں میں ہلکے سفید بال نظر آتے ہیں۔ یہ ہیں کاظم علی! دو بیٹیوں کا مان اور غرور، انکا سپورٹ سسٹم۔ جب لڑکیوں کے ساتھ دینے والے باپ بھائی ہوں تو دنیا کو ہم بھول جایا کرتی ہیں! کون کیا سوچے گا، کیا کہے گا؟ اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ساتھ دینے والے ہمارے اپنے ہوتے ہیں۔ دائیں طرف کلثوم کاظم براجمان ہیں۔ بائیں طرف انکی بڑی بیٹی جو نقوش میں قدرے اپنی ماں سے ملتی ہے اسکا سفید رنگت چہرہ، آنکھیں خوبصورت۔ چہرے پر کچھ ہے جو ظاہر ہوتا ہے مگر کیا کریں پتہ چلنے سے قاصر ہے۔ آخر لڑکیاں ہر دکھ چھپانے میں ماہر کیوں ہوتی ہیں؟

دل کا مسئلہ ہے آج نہیں تو کل چہرے پر عیاں تو ہوگا! خیر مہارت سے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھے ہوئے یہاں چائے پی جا رہی ہے۔ یہاں سے نکل کر سیدھ میں جاؤ تو کونے میں ایک کمرا ہے۔ کمرے میں اندھیرا ہے اور ایک لڑکی جو تقریباً اٹھارہ سالہ لگتی ہے، اوندھے منہ بستر پر پڑی ہے۔ گھر کی چھوٹی بیٹی!!

کلثوم کے دس بار اٹھانے کے باوجود یہ لڑکی بس دو منٹ دو منٹ کی گردان سنائے سوئے چلی جا رہی ہے۔ (کاہلی کی انتہا ہے بھئی). اب کہ کلثوم نے دھاڑ سے دروازہ کھولا تھا، پردے ہٹائے اور سستی،کام چوری پر لیکچر دیتے ہوئے وہ اسے اٹھانے میں کامیاب ہو چکی تھیں۔ بستر پر بیٹھی لڑکی کے ہونٹ نازک گلابی، آنکھیں نارنجی خوبصورت!! رنگت درمیانی پرکشش! بال بھورے،لمبے اور گھنے ! اس نے اپنے بال سمیٹے۔ امی واپس جا چکی تھیں اور اب لڑکی نے بھی غسل خانے کی راہ لے ہی لی تھی۔۔

کمرے کا نقشہ خوبصورت سا ہے. بیڈ کے دائیں جانب سائیڈ ٹیبل پر لیمپ رکھا ہے جسکی روشنی ہلکی زرد ہے۔شاید سوتے وقت وہ اسے آن رکھتی تھی۔ دوسری طرف اسکا موبائل، پانی کا جگ اور گلاس رکھا نظر آتا ہے۔ بائیں طرف ہی دیوار میں ایک لکڑی کی الماری ہے جس میں کتابوں کا ڈھیر ہے "بک لور"

دائیں طرف کونے میں ایک میز ہے اس پر ایک طرف جار رکھا ہے جو مرجھائے پھولوں سے بھرا ہوا ہے۔ اسکے آگے دوات اور قلم تھا۔ دوسری طرف کتابیں تھیں۔اسکا چھوٹا کمرا خوبصورت تھا۔ تقریباً پندرہ منٹ بعد وہ بھی سب کے ساتھ لان میں بیٹھی نظر آرہی تھی۔

اس وقت موضوع گفتگو گھر کی چھوٹی بیٹی کا مستقبل ہے۔ "ارینب کاظم" جنہوں نے ہمیشہ کاہلی کے باوجود والدین کی امیدوں پر پورا اتر کر انکی توقعات میں اضافہ کیا ہے۔

"عصمہ کاظم" گھر کی بڑی، ذمہ دار، mature بیٹی جو اپنے وکیل بننے کا سفر طے کر رہی ہیں اور اس وقت بہن کو مستقبل کے آپشنز دے رہی ہیں۔

"تم نے اتنے مہینے ویسٹ کیے ہیں جسٹ تم یونیورسٹیز کے بارے میں انفارمیشن تو لے سکتی تھیں۔" بڑی بہنیں اور انکی ذمہ دارانہ باتیں اونہہ۔۔۔

"اچھا اچھا ٹھیک ہے اب کچھ بتا دیں؟" ساتھ ہی ارینب، کاظم سے مخاطب ہوئی"بابا آپکو نہیں لگتا یہ مجھے آپشنز دینے کی بجائے طعنے دے رہی ہیں؟"

"ویسے ارینب وہ ٹھیک کہہ رہی ہے" یہ سننا تھا ارینب نے اپنے پیارے بابا کو دیکھا اور اب وہ عصمہ سے مخاطب تھے "چلو کوئی بات نہیں تم اسے مشورہ دو باقی میں سمجھا لوں گا سب اسکو"

(اوہ! بابا کی لاڈلی بیٹی۔۔)

باباااااا۔۔۔۔ عصمہ نے کھینچ کر بولا تھا۔ ارینب کے چہرے پر وہ فخر کہ کون سی فتح حاصل کر لی ہو۔۔۔ بس بیٹیاں اتنے سے ہی تو خوش ہو جایا کرتی ہیں!

اگلے لمحے عصمہ ارینب کو میڈیکل کی مختلف فیلڈز بتا رہی تھی۔ کاظم اب باغبانی میں مصروف نظر آتے تھے اور کلثوم باورچی خانے میں مصروف ہوگئی تھیں۔۔

یہ تھا خوشحال گھر! مگر اس خوشحال گھر میں کوئی تھا جو ٹوٹا ہوا تھا جسکے چہرے پر مسکراہٹ محض اداکارہ تھی جو شفا کی تلاش میں تھی۔۔

"عصمہ کاظم" کی زندگی کا کونسا باب تھا جو سب سے پوشیدہ تھا اور اسکو برباد کر رہا تھا یا کر چکا تھا!!

لاہور - اسلامیہ پارک

(صبح کے منظر کے بعد)

وہ نائٹ جاب کرتا تھا۔رات دس بجے سے صبح چھے بجے تک۔ گھر آکر نیا دھو کر ناشتے کے بعد پھر ایک اون لائن کام میں لگ جاتا جس سے نو بجے فارغ ہوتا اور سو جاتا۔ اب بھی معمول کے مطابق وہ بستر پر تھا۔

(اسکے سنہرے بال جو ہوا سے اسکے چہرے پر آرہے تھے اور وہ مسکراتے ہوئے انہیں سنوار رہی تھی۔ وہ اسے دور سے کھڑا دیکھ رہا تھا۔ اور اچانک دونوں میں فاصلہ اور بڑھتا گیا۔) اچانک اسکی آنکھ کھلی۔ اندھیر کمرا تھا۔ جس میں بیڈ پر وہ سیدھا لیٹا ہوا تھا۔ گھر میں اب بھی وہی خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ وہ اٹھ کر بیٹھا، چند قدم میز کی طرف بڑھائے اور پانی کا گلاس اٹھایا، لبوں سے لگایا اور ایک ہی گھونٹ میں پی لیا۔ واپس وہ بیڈ پر آ لیٹا۔ اسکا دماغ کچھ پروسس نہیں کر پا رہا تھا۔ اس نے آنکھیں بند کی اس خواب کو ایک بار پھر سوچا۔ وہ مسکرا رہا تھا۔

عاقل مہرداد جو ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے اور وہ لڑکی اس کو اکثر خواب میں نظر آتی ہے۔ عاقل کو اسکے بال بہت پسند ہیں۔ اس نے بے ساختہ اپنا موبائل اٹھایا۔ گیلری میں سے اسکی تصویر نکالی اور اسکو دیکھتا رہا۔ اسکے لمبے بال، صاف رنگت، خوبصورت نقوش۔ وہ خود کو ہی سمجھنے سے قاصر تھا وہ اسکو اچھی تو لگتی تھی۔ اسکی باتیں، سب اچھا لگتا تھا۔ محبت کرنا چاہتا تھا مگر کر نہیں پا رہا تھا۔ وہ اس کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتا تھا۔ وہ اسکی تصویر عقیدت سے دیکھ رہا تھا۔ "مجھے اچھی لگتی ہیں آپ۔ آپکو بتا بھی چکا ہوں پھر بھی کچھ ہے جو مجھے آپکا ہونے سے روکتا ہے۔ مجھے خود کو روکنا پڑتا ہے." وہ اسکی تصویر کو دیکھ کر کہہ رہا تھا

وہ کب اسکی تصویر دیکھتے دیکھتے سو گیا وہ نہیں جانتا تھا۔

لاہور- بینک روڈ

فٹ پاتھ پر ایک طرف لڑکیوں کا ہجوم ہے جو میٹرو کے انتظار میں ہے۔ اس سے تھوڑے فاصلے پر ایک لڑکی ہاتھ میں موبائل لیے کھڑی ہے۔ کسی کو مسلسل میسج ٹائپ کر رہی ہے اور جواب نہ ملنے پر اب کال ملا چکی ہے۔ دوسری طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔ غصے کی حد نہ تھی اس نے موبائل کندھے پر لٹکے بیگ میں ڈالا ہی تھا کہ موبائل بج اٹھا۔ اس کا دل کیا کہ وہ بھی کال نہ اٹھائے مگر وہ اس سے ملنا چاہتی تھی۔ اس نے کال اٹھائی اور خاموش رہ کر غصے اور ناراضی کا احساس دلوایا۔ وہ یہ نہ بھی کرتی تو وہ اپنی غلطی مان لیتا۔

دوسری طرف سے آواز آئی "مم۔۔میں سو رہا تھا ایم رئیلی سوری میڈم۔"

“Sleepy voice”

یہ اتنا پیارا کیسے بولتے ہیں ؟ اس نے اسکی آواز سن کر سوچا تھا۔ اسکی آزواز بہت خوبصورت تھی۔ ان خیالات کو پڑے کرتے ہوئے وہ فورم میں آئی تھی۔ "پچھلے تین منٹ میں میں آپکو چار میسجز اور ایک کال کر چکی ہوں۔ کروائیں انتظار کھڑی رہتی ہوں میں یہاں۔" وہ جل بھن کر بول رہی تھی۔ یہ وہی ہے جو ابھی اسکی آواز کی تعریفوں میں گم تھی۔

دوسری طرف سے فوراً اختلاف ہوا "نہیں نہیں نہیں۔۔۔ ایسا بلکل نہیں ہے۔ میں آپکو انتظار کروا ہی نہیں سکتا مجھے دو منٹ دیجیے پلیز۔۔۔ معافی چاہتا ہوں محترمہ!" وہ جلدی جلدی کہہ رہا تھا۔ شاید ساتھ ہی اسکے پاس پہنچنے کے لیے نکل رہا تھا۔

"اوکے۔۔ only 5 minutes" اس نے کہا تھا۔

“Wait and watch”

دوسری طرف سے کہا گیا۔

اس نے مسکرا کر کال بند کر دی تھی۔ یہ جگہ اس کے گھر کے قریب تو نہیں تھی مگر اتنی دور بھی نہیں تھی اور وہ اس لڑکی کے لیے پانچ منٹ میں وہاں پہنچ سکتا تھا۔ دس پندرہ منٹ کا سفر پانچ منٹ میں۔۔

چھٹا منٹ ہونے کو تھا کہ ایک بائیک تیزی سے اس کے سامنے رکی۔ سیاہ ٹراؤزر، سیاہ ٹی شرٹ، منہ ہیلمٹ سے ڈھکا ہوا دراز قد نوجوان بائیک سے اترا۔ ہیلمٹ اتارا تو سانولی رنگت، چھوٹی بھوری آنکھیں، پر کشش نقوش یہ نوجوان ہاتھ بندھے اس لڑکی کے سامنے کھڑا تھا "بندہ حاضر است خانم"

(میں حاضر میڈم)

جب بھی وہ غصہ ہوتی وہ ایک دو جملے فارسی کے ضرور کہتا تھا کیونکہ زرنش زیان کو اس سے فارسی سننا اچھا لگتا تھا۔ وہ اسے بولتے ہوئے اچھا لگتا تھا۔ زرنش کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ آئی۔ دونوں آمنے سامنے کھڑے تھے وہ دراز قد تھا سو اسے دیکھنے کے لیے زرنش کو اپنا چہرا اوپر کرنا پڑتا۔ "شکریہ" اسی کے انداز میں وہ ہاتھ باندھتے ہوئے کہہ رہی تھی۔

وہ اس کی کہنی سے ذرا اونچی تھی۔ عاقل نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر ہنستے ہوئے تھپتھپایا.

"قد میں چھوٹا ہونے کا احساس یہ شخص ہمیشہ دلواتا رہے گا" وہ اسکی طرف دیکھتے جل کر سوچ رہی تھی۔

"خواهش میکنم۔۔خواهش میکنم"

(کوئی بات نہیں۔۔کوئی بات نہیں)

وہ اسکے سر سے ہاتھ نیچے کرتے ہوئے مسکرا کر کہہ رہا تھا۔

"بس اب اچھے لگ گئے ہیں بولتے ہوئے ہونہہ" وہ ذرا بے پرواہی سے کہہ رہی تھی۔

"اچھا جی چلیں یہ تو اچھی بات ہوگئی۔ معافی مل گئی مجھے."

"جو بھی۔۔۔ انتظار تو کرنا پڑا نا مجھے۔ آپ نے کروایا ہے۔ انسان کو یاد ہونا چاہیے تھا آج ملنا ہے" وہ کہتے ہوئے فٹ پاتھ پر چل رہی تھی۔

وہ بھی اسکے پیچھے پیچھے اور پھر قدم بہ قدم ساتھ چل رہا تھا اور کہہ رہا تھا۔ "میں آپکو کبھی انتظار نہیں کروا سکتا۔ آپکا احترام کرتا ہوں۔ انتظار کروانا بے احترامی میں آتا ہے اور میں عاقل آپکا احترام کرتا ہوں." اس نے جس شائستگی سے، محبت سے کہا تھا زرنش نے نظریں جھکائیں تھیں۔

چند لمحے خاموشی کی نظر ہوئے مگر ملاقات کا اختتام نہیں ہوا تھا۔

…….

ابراش امیر نے گاڑی ایک بلند و بالا عمارت کے آگے روکی تھی۔ یہ انکا پرانا بزنس تھا۔ جسکو دونوں کزنز مل کر سنبھال رہے تھے۔ درآمد اور برآمد کا یہ فن کوزہ گری کا بزنس تھا۔ یہاں ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں جیسے لکڑی سے بنی ہوئی نمائشی چیزیں، برتنوں پر کاری گری، جھمکے، ماتھا پٹیاں، ہار، جیولری باکس، مختلف زبانوں میں لکھے گئے شاہکار جن پر کاغذ کے اردگرد مختلف پرانی تصاویر ہوں اور درمیان میں کوئی تاریخی کہانی یا خط لکھا گیا ہو، مشہور ورک شاپ سے بن آیا کرتیں جو looks of Love کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی۔ یہاں ان تمام چیزوں کی ری چیکنگ ہوتی اور انکو خوبصورتی سے پیک کیا جاتا تھا ہر ڈبے کو پیک کرنے کے بعد "لک اوف لو" کا لیبل لگایا جاتا تھا اور چیزیں دوسرے شہروں اور ملکوں میں بھیجی جاتی ہیں۔

“Looks of Love” کا خوبصورت بورڈ دور سے ہی نظر آتا تھا۔ یہ اسلام آباد کی منفرد نام کی مقبول کمپنی تھی۔

"ابراش امیر کا مال جس کی وہ ادائیگی کر چکا ہے اب تک کیوں نہیں آیا؟" اپنے اوفس میں ٹہلتا ہوا وہ ایک نوجوان پر آگ بگولہ تھا۔ "تم نے ان سے رابطہ نہیں کیا؟ ہمیں چیزیں آگے بھیجوانی ہیں۔" وہ مینجر سے کہہ رہا تھا۔

"سر میں نے کال کی تھی۔ انکے مینجر نے کہا ہے سر مصروف ہیں۔ آپکو ایک دو دن میں بتائیں گے." عاجزی سے جواب دیا گیا۔

"حازم شہرام کیا چاہتا ہے آخر۔۔" اس نے اپنے دونوں ہاتھ میز پر مارتے ہوئے کہا۔

عافیہ اسکے اوفس میں ہی موجود صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی۔ ابراش کو دیکھ وہ کھڑی ہوئی اسکے پاس آئی اور آرام سے بولی "حازم شہرام کا زیادہ ہی ہو رہا ہے۔ مگر وہ ایسے مال نہیں دے رہا تو ہم دوسرا طریقہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔"

"کرنا پڑے گا وہ میرے ہر کام میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے." ابراش کا اب صبر جواب دے چکا تھا۔

"تم جاؤ!! دیکھتے ہیں آگے کیا کرنا ہے۔" عافیہ نے مینجر سے کہا۔ وہ فوراً ہی کمرے سے باہر نکل چکا تھا۔

"آیان ملک سے رابطہ ہے میرا، تم دیکھو سب اٹھوا لیں گے۔" وہ اسکو تسلی دیتے ہوئے کہہ رہی تھی۔

"میرے تم سے اونچے رابطے ہیں عافیہ! ایک کال اور حازم شہرام کا کام رک جائے گا۔ مگر میں برائی سر نہیں لیتا، نہ لوں گا.." وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔

"اور میں یہ سب نہیں چاہتا۔ میں خود اس سے بات کروں گا. مگر انسان کو ایک حد تک اچھا رہنا چاہیے جب سامنے والا یہ سمجھنے لگے کہ آپ بیوقوف ہیں تو اسکو بتائیں یہ لحاظ تھا اور اب لحاظ ختم!! اس کے بعد میرا لحاظ ختم ہوگا ابھی نہیں۔"

"اچھا چلو فلحال کام چل رہا ہے کوئی مشکل نہیں ہے اور نہ آئے گی۔" عافیہ کہہ رہی تھی۔

"ہاں میرے ہوتے ہوئے کاموں میں پریشانیاں نہیں آسکتیں۔" وہ پر عزم ہو کر کہہ رہا تھا۔ عافیہ نے مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلایا۔

جو مال حازم شہرام نے روکا ہوا تھا وہ بھجوانے کے لیے ہفتے کا وقت تھا۔ ابراش امیر کے پاس وقت تھا۔

ابراش امیر نرم مزاج، مستقل مزاج، دل کا صاف انسان جس کے فلسفے دنیا سے الگ ہیں. لوگوں کو بار بار موقع دے دینا، معاف کر دینا، چپ رہنے پر بات کرکے مسائل کو حل کرنے یا دل کے بوجھ کو ہلکا کرنے کو ترجیح دینا والا، جو کام میں سنجیدہ اور ویسے دوستانا مزاج بندہ ہے۔

عافیہ میں کوئی خامی نہیں سوائے "میں" کے۔ انسان کی میں، اسکا تکبر، اسکی ناشکری انسان کو اکیلا کر دیتی ہے اور وہ اس بات پر کسی طور اتفاق نہیں کرتی۔ مگر جب وقت سکھاتا ہے تو اچھے اچھے لوگ چونک جاتے ہیں۔

جن کو کوئی نہیں سمجھا سکتا انکو وقت سمجھاتا ہے اور اسکے بعد صرف پچھتاوا ہوتا ہے۔

دونوں اب اوفس میں بیٹھے کافی پی رہے ہیں۔

……

آسمانی رنگ کی گول دامن قمیض، کھلی شلوار، تھوڑا گہرا نیلا دوپٹہ چہرے کے گرد نفاست سے بندھا ہوا تھا۔ وہ اس کے سامنے قد میں چھوٹی لگتی تھی مگر اس کے ساتھ چلتے ہوئے خوبصورت!! وہ سڑک کے کنارے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہنستے ہوئے چل رہے تھے!!

"آہستہ بولیں آہستہ"

"میں ایسے ہی بولوں گی کوئی مسئلہ ہے آپکو ؟"

"یارررر میرے اپنے کان ہیں۔۔" اس نے دوسرے کان پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولا

"اتنا بھی اونچا نہیں بولتی ہوں اب میں" اس نے باقاعدہ نخرے سے بولا تھا

"مگر بولتی بہت ہیں" وہ ہنستے ہوئے کہہ رہے تھا وہ جنتا تھا اب وہ چڑ جائے گی اور ایسا ہی ہوا

"ٹھیک ہے میں اب کمپنی نہیں دوں گی آپکو چپ رہوں گی اب بلکل"

وہ جانتا تھا یہ لڑکی چپ نہیں ہو سکتی سو وہ چپ رہا۔

وہ اسکو گھور رہی تھی وہ محسوس کر سکتا تھا

"ہنس لیں آپ ہنس لیں کھل کر ہنسیں" وہ چڑ کر بول رہی تھی

"دیکھیں ذرا کہا تھا چپ نہیں رہ سکتیں آپ۔ پھر بول گئی نا" اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوئے وہ دراز قد نو جوان بولا تھا۔

وہ اسکو تنگ کرنے کے موڈ میں تھا۔

"چلیں خیر یہ اس دکان سے کھاتے ہیں نا کچھ عاقل" اس نے سڑک کے دوسری جانب ایک چھوٹی دکان کی طرف اشارا کرتے ہوئے کہا۔

عاقل نے اس دکان کی طرف دیکھا "آہ ! میں یہاں سے سگریٹ پیتا ہوں" اس نے جوش سے بولا تھا۔ ایک مسکراہٹ اب بھی اسکے چہرے پر واضح تھی۔

(وہ جانتا تھا اسکو سگریٹ پسند نہیں ہیں)

زرنش جانتی تھی وہ اسکو تنگ کر رہا ہے۔

"میں بھی اب سے آپکے ساتھ پیا کروں گی اوکے؟" یہ کہتے ہوئے زرنش نے عاقل کو منہ چڑھایا تھا۔

عاقل نے بھی شانے اچکا کر اوکے کہہ دیا جیسے کوئی مسئلہ ہی نہ ہو۔

پیدل چلتے وہ اب وہ واپسی کے راستے پر تھے جب وہ واپس وہی آکر رکے۔عاقل نے اپنی بائیک نکالی اور اسکے سامنے روکی۔

لمحہ جیسے تھم گیا تھا۔ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا۔ بھوری آنکھیں بھوری آنکھوں سے ملی تھیں اور دنیا بدل گئی تھی مگر صرف زرنش زیان کی!!

اچانک وہ آگیا سامنے

چانک دنیا غائب ہوگئی۔۔

**********

Sigue leyendo en la app

Escanea el código para abrir este libro en la app de Inkitt y seguir leyendo en tu móvil.

¡Cuéntale a Kashaf lo que piensas sobre este capítulo!

Otras recomendaciones

SEX PATROL

Esmeralda: Una historia divertida ycon escritura fluida. Genial gracias

Leer ahora
Dame Una Oportunidad ~ kookmin

Ana: Me gustó,al principio llore,mil gracias por la historia

Leer ahora
Amor en cláusulas.

Elena: Me s gustado todo

Leer ahora
Love, el karma del millonario.

Samara: La historia es buena, no es la tipica. Tiene muchos toques de humor y salvo por algunos errores en la gramática, esta bien escrita la historia. Me ha gustado mucho

Leer ahora
La Loba Rubí

alejandradiazflore: Me está gustando

Leer ahora
BETTER MAN

jarae8650: Me gusta todo de la historia, muy bien escrito de fácil comprensión cada personaje tiene su historia, su carácter se la recomiendo a todos sobre todo alos jóvenes... Se que normalmente no siguen consejos pero conocer est tipo de relaciónes puede orientarlos mejor.

Leer ahora
Nuestra Última Navidad

Ivanna: Ha sido una travesía sin precendetes el leer esta historia. Me ha gustado de principio a fin y de fin a principio, sin duda creo que sin esto yo no podria haber avanzado en un capitulo complicado de mi vida. cada dia que pasa recuerdo esta obra y me siento identificada con el hijo y su complicada si...

Leer ahora
LOBO BLANCO

Beatriz: Buena historia, bien escrita. Tal vez un poco previsible pero agradable para una tarde de domingo.

Leer ahora