وفا از قلم مریم مقصود
Share with your friends
Customize readability

وفا از قلم مریم مقصود

All Rights Reserved ©

Summary

A story about loyality,friendship & family bonding which is full of suspense,thriller,humor,mystery & action. یہ کہانی ہے وفاکی۔ کسی کی اپنے رشتوں سے وفا کی۔ تو کسی کی اپنے آپ سے وفا کی۔ کسی کی اپنی مٹی سے وفا کی۔ تو کسی کی اپنی وردی سے وفاکی۔ کسی کی اپنے پیشے سے وفا کی۔ تو کسی کی اپنے وطن سے وفا کی۔

Status
6yrs ago
Chapters
1
Rating
5.0 (1 review)
Age Rating
13+

قسط نمبر:1 chapter:1

نوٹ:یہ ایک فرضی کہانی ہے۔ اس کہانی کے تمام کردار میرے تخلیق کردہ ہیں۔

"بسم اللہ الرحمان الرحیم"

رات کا دوسرا پہر تھا۔ سیاہ آسمان پر تارے چمک رہے تھے۔ ایسے میں چاند کی روشنی کھڑکی سے ہوتی ہوئی ایک خوبرو شخص کے چہرے پر پڑھ رہی تھی۔ جس سے اس کے چہرے کے سنجیدہ نقوش واضح ہورہے تھے۔ شہد رنگ آنکھوں میں کرب تھا جو کہ اس کے اندر کے اضطر اب اور ویرانی کو ظاہر کر رہا تھا۔

چھ فٹ قد،مضبوط جسامت، سیاہ بال ماتھے پر بکھرے ہوئے، لب بھینچھے ہوئے، چہرے پر ہلکی سی داڑھی جو کہ اسے مزید خوبرو ظاہر کرتی تھی۔ کافی کا کپ ہمیشہ کی طرح ٹھنڈا ہو چکا تھا۔وہ نہ چاہتے ہوئے بھی روز اپنے ماضی میں کھو جاتا اور اس واقعے کو یاد کر کے ہر بار نئی اذیت سے دوچار ہوتا۔

-----------------------

سورج کی کرنیں ہر سو پھیل گئی تھی ایسے میں وہ آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے صدر دروازے کے سامنے آرمی یونیفارم میں ملبوس متناسب سراپا، پانچ فٹ چھ انچ قد، گہرے سلکی بال جوڑے میں مقید اور گہری بھوری آنکھیں جن میں خوشی کے رنگ واضح موجود تھے آج اس کی زندگی کا سب سے اہم دن تھا۔

------------------------

"زری بیٹا اٹھ جاؤ"۔ صفیہہ بیگم اُسے پکارتے ہوئے بولی ساتھ میں کھڑکی سے پردہ ہٹانےلگی جس سے پورا کمرہ روشنی میں نہا گیا۔کمرے کی دیواریں پنک رنگ کی تھی، جبکہ فرنیچر سفید رنگ کا تھا۔ دروازے کے سامنے والی دیوار پر بیڈ اور اس کے سامنے بک شیلف جو کہ مختلف ناولوں اور تاریخی کتابوں پر مشتمل تھی۔ بیڈ کی دائیں طرف الماری اور باتھ روم تھا ۔ جب کے بائیں طرف ڈریسنگ ٹیبل تھا۔

وہ اس کی طرف آئی اور اس کے چہرے سے کمبل ہٹا تے ہوئے بولی"بیٹا اٹھ جاؤ آج تمہارا کالج کا پہلا دن ہے لیٹ ہو جاؤں گی۔"

" امی پانچ منٹ سونے دے نہ" وہ خمار آلود آواز میں بولی اور کروٹ لے کر دوبارہ کمبل لے لیا۔

"مجال ہے جو یہ لڑکی اٹھ جائے،میں تو اس کی اس عادت سے بہت تنگ ہوں اب آ کر اس کے بابا ہی سے اٹھائیں گے" وہ بڑبڑاتے ہوئے کمرے سے باہر چلی گئی۔

----------------------

" گڑیا اٹھ جاؤ جلدی سےمجھے ہسپتال کے لئے دیر ہو رہی ہے" علی صاحب اس کے پاس بیٹھتے ہوئے بولے۔

"جی بابا بس ایک منٹ لیکن پہلے مجھے پیار تو دیں۔" اس کی بات سن کر علی صاحب مسکرائے اور اسے سر پر پیار دینے لگے یہ ان باپ بیٹی کا روز کا معمول تھا۔

" چلو اٹھو اب جلدی سے، سبحان گاڑی میں بیٹھا انتظار کر رہا ہے۔"

وہ "جی بابا" کہتے ہوئے تیار ہونے کے لیے واش روم میں چلی گئی اور تیار ہونے کے بعد جلدی سے دودھ پی کر صفیہہ بیگم سے گلے مل کر تیزی سے پورچ کی طرف بھاگ گئی کیونکہ ہمیشہ کی طرح سبحان اس کی وجہ سے اسکول کے لیے لیٹ ہو رہا تھا۔سبحان تھا تو اس سے چار سال چھوٹا لیکن دونوں میں جتنی دوستی تھی اتنی ہی لڑائی بھی ہوا کرتی تھی جس طرح ابھی پورے رستے ان کی نوک جھونک چلنی تھی۔

-----------------------

کالج کے گراونڈ میں ہر سُو گہماگہمی تھی۔ کچھ اسٹوڈنٹس کینٹین کے پاس لنچ رہے تھے تو کچھ آپس میں گپ شپ لگا رہے تھے ایسے میں زری کالج یونیفارم میں ملبوس بھورے بالوں کی پونی بنائے ہوئے فاتکہ اور عاہدہ کے ساتھ باتوں میں مصروف تھی۔ فاتکہ اپنے لمبے بھورے بالوں کی چٹیا بنائے،سیاہ آنکھوں پر نظر کا چشمہ لگائے، لنچ کے ساتھ انصاف کرنے میں مصروف تھی۔

"یار زری اتنے دن ہوگئے کوئی ناول ہی نہیں پڑھا" فاتکہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔

" ہاں شکر ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکل سے جان چھوٹی اب کالج کے شروع کے دن پڑھائی سے سکون ملے گا" عاہدہ سیاہ کرل بالوں کو پونی میں مقید کئے، گوری رنگت اور بڑی بڑی گہری آنکھوں میں چمک لئے چپس کھاتے ہوئے بولی۔

"اب میں اچھی طرح ناول پڑھو گی جب تک کالج میں ٹیسٹ نہ شروع ہو جائے" زروہ برگر ختم کرتے ہوئے بولی۔

"بالکل میں بھی یہی کرنے والی ہوں" فاتکہ نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔

"اور میں بھی" عاہدہ کے کہنے کی دیر تھی وہ تینوں کھکھلا کر ہنس پڑی۔

-----------------------

وہ راہداری میں ویٹنگ ایریا میں سر جھکائے بیٹھی تھی کہ ایک سپاہی اس کی طرف آکر اسے سلیوٹ کرنے کے ساتھ سر کا پیغام دیتا ہے کہ سر نے اسے اندر آفس میں بلوایا ہے۔ وہ آفس میں جاکر اجازت طلب کرکے پورے اعتماد سے سلیوٹ کرکے اپنے سامنے موجود صوبر سے سنجیدہ چہرے والے کرنل جن کے چہرے پر شفقت کے تاثرات تھے انہے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سلام کرتی ہے۔ میز کے دوسری طرف وردی میں ملبوس کوئی آفیسر تشریف فرما تھے۔

"وعلیکم السلام کیپٹن صاحبہ، ان سے ملئے یہ ہیں میجر احمد اور میجر یہ ہیں کیپٹن زروہ" وہ مسکراتے ہوئے ان کا تعارف کرواتے ہیں۔

وہ گردن موڑ کر دیکھتا ہے تو چند پل کے لیے اس کی آنکھوں میں کچھ عجیب سا تاثر آکر غائب ہو جاتا ہے، اور پھر سنجیدگی سے بولتا ہے

"nice to meet you"

( آپ سے مل کر خوشی ہوئی) کیپٹن ذروہ۔

"me too sir"

(مجھے بھی سر) زروہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہے۔

---------------------

" تم دونوں نمل کب پڑھو گی؟" زروہ چھٹی کے وقت کالج کے دروازے پر کھڑے ہوئے بولی۔

"زری پڑھ لیں گے فکر نہ کرو تم" عاہدہ بولی تو زری نے فاتکہ کی طرف دیکھا جس نے فورا سے ہاں میں ہاں ملائی۔

"فاتی دیکھنا جس طرح تم دونوں جہان سکندر عرف میجر احمد کی فین ہوئی تھی نہ اسی طرح فارس ماموں کی بھی فین ہو جاؤگی، لکھ کے رکھ لو میری بات" زری جوش سے بولی۔

"ٹھیک ہے پڑھ لیں گے" عاہدہ یقین دہانی کرواتے ہوئے بولی۔

"اچھا چلو یار ہم دونوں کا ڈرائیور آگیا ہے ہم دونوں چلتے ہیں، اللہ حافظ" فاتکہ زریں کے ساتھ چلتے ہوئے بولی۔

جب کے عاہدہ اپنے بڑے بھائی کا انتظار کرنے لگی جو کہ اسی کالج میں سیکنڈ ایئر کا سٹوڈنٹ تھا، تاکہ وہ اس کے ساتھ گھر جا سکے۔

------------------------

جاری ہے۔

" السلام علیکم "

یہ میرا پہلا ناول ہے امید ہے آپ سب کو ضرور پسند آئے گا۔

کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا اور ووٹ دینا نہیں بھولیئے گا۔

This is my first novel, hope you like it.

Give me review on it! Your feedback really means to a writer!

Also do follow me on Instagram for sneak peek!

Are you enjoying my ongoing story? Please let me know what you think by leaving a review! Thanks, Maryam Maqsood~ the writer

Let Maryam Maqsood~ the writer know what you thought about this chapter!

Ayesha
Ayesha

awesome story

6 years
Ayesha
Ayesha

first episode seems to be more interesting

6 years
Izzat
Izzat

Awesome 👍❤️❤️❤️❤️

6 years

Further Recommendations

Learning to Love

Sienna Hayes : Hi, I’m Sienna! I read your story and I really liked it. While reading it, I was already imagining the scenes as visuals in my mind. I would love to adapt your story into comic art. I’m really passionate about creating comics, especially adapting stories into visual form. Your story could look amazi...

Read Now
The Dating Game

Radija: Sabe aquela sensação de felicidade que aquece o peito e conforta? É assim que estou me sentindo ao fim desta linda estória.

Read Now
Taste of Passion

ohoney2004: I enjoyed this novel. I liked the different characters and the story line was interesting as well.

Read Now
Beast Academy (Vengeful Beast #1)

Amy: Fun weekend read with great characters. Lots of emotion and intense (😉) drama.

Read Now
The Fake Luna

BlackKat07: Lovely story, great writing style.

Read Now
Avenging Angels MC-Book 1

SoulSearcherGma: I really enjoyed this book and the writing style of the author. It mixes the story of Katie with Sarge and Evelyn with Crash. All while trying to protect them from Damien. I really love Aunt Nita. She's a good soul. Enjoy!

Read Now
The Chief's Omega

laraivanic: Thanks for great story, really enjoyed, it touch me in the heart, keep going like this, it's great. I will try to read as much as I can your stories. Sincerely, thank you ♥️

Read Now
Butcher Boys (The Devil's Due #1)

blue_to_my_bones: This is the best story I have ever read on this app. The characters are defined and well written: I never had a hard time distinguishing one from the other. The spice was immaculate and hot. The plot is enticing and thought our. I love that it is such a smooth transition throughout the story. I will...

Read Now
Leather and Legacy

Sylvia: I can honestly say that I have read this story at least three times, and I enjoyed it every single time! It is exceptionally well-written, with a great plot that keeps you entertained from beginning to end. There are very few grammatical errors, and the author’s vivid descriptions made it easy to pi...

Read Now