مختصر تحریر
اس عید پر شدت سے احساس ہوا کہ جو پچھلی عید پر ساتھ تھے وہ اس عید پر نہیں ہیں اور جو اس عید پر ساتھ ہیں وہ شاید اگلی عید پر نا ہوں۔۔
ہم میں سے تقریباً زیادہ تر انسانوں کو وہ طبقہ ہے جو یا تو اپنے ماضی میں جی رہے ہے۔ وہاں وہ قدرت کی اس لکھی گئی میں خود کے کردار کو توڑ توڑ کر ہر وہ چیز کروا رہے ہیں جو انہیں کرنے کی خواہش تھی یا جنہیں نا کرنے کا پچھتاوا ہو۔یا تو پھر وہ مستقبل میں پیش آنے والی کہانیوں کو جانچنے کی بغور کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور پھر کچھ اندازہ نا لگانے پر پھر وہی اپنی آرزوؤں سے سجی من پسند کہانی تخلیق کر بیٹھتے ہیں جہاں سے امید کی ایک نئی کرن جنم لیتی ہے۔ گویا یہ سب کسی ایک نا رکنے
والے پہیئے جیسا ہے جو بس صدیوں سے گھومے جا رہا ہے۔۔
ہر کسی کی کسی نا کسی سے امیدیں وابستہ ہیں نا کسی کی ماضی سے کے وہ اپنے آپ کو نہیں دوہرائے گا، کسی کی حال سے کے سب ٹھیک ہو جائے گا تو کسی کی مستقبل سے کے وہ ضرور کچھ اچھا دیکھائے
گا۔ مگر سچائی تو یہ ہے کہ سب آج سے بہتر کی دوڑ
میں اندھا دھند دوڑے چلے جا رہے ہیں، ساتھ جو ہے یا تو پیچھے چھوٹ گئے ہیں یا چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
مگر پھر بھی ہوتے ہیں کچھ سر پھرے جنہیں ہر حالت میں صرف آپ ہی کا ساتھ درکار ہے۔
،نہیں کر سکتے وہ حالات سے وہ آپکا سودا
حالات پھر چاہے جیسے بھی ہوں انہوں نے کہائ ہے نا قسم کہ ساتھ نہیں چھوڑے گے گویا کہ اس حالات اور
جزبات کی جنگ میں زندگی کی بازی کیوں نا ہار جائیں۔ زندگی میں کسی کا پر خلوص اور بلا غرض ساتھ مل جانا کسی نعمت سے کم نہیں، لیکن اس ساتھ کو اپنی عادت اور مجبوری بنا لینا اسی نعمت کو
زحمت میں تبدیل کر دینے کے مترادف ہے، کیونکہ جانے والا تو کبھی بھی چلا جاتا ہے نا،اسے نہیں ہوتی خبر کہ کس قدر ظلم کس پر ڈھا رہا ہے یا پھر خبر ہوتے
ہوئے بھی نظر انداز کر دیتا ہے کیونکہ بن بیٹھا ہوتا ہے وہ اپنی جھوٹی اناؤں کا غلام۔
ہاں تو بس پھر ثابت ہے کہ جانا سب نے ہے، کسی نے دنیا چھوڑ کر مرنا ہے، تو کسی نے یہاں رہ کر مر جانا ہے، کچھ وہ ہیں جو حقیقتاً مر گئے اور کچھ وہ ہیں جو جیتے جی ہمارے لیے مر گئے۔ دونوں طرح سے موت ہمارے لیے مر گئے۔ دونوں طرح سے موت ہی تو آئی ہے ایک طرف روح کی تو دوسری طرف جزبات کی۔
اگر کسی کو کسی چاھنے والے کا ساتھ میسر ہے تو اسے جان سے زیادہ سنبھال کر رکھے، یہ خدا کی نعمت ہے ہاتھ سے جانے دی تو کل کو بد دعا بن کر زندگی بھر پیچھا کرے گی۔
اس لیے اپنے چاھنے والوں کا خیال رکھیں انہیں دل سے لگا کر سنبھال کر رکھیں۔
کسی کو تو نے رولایا ہے،کوئی خود رونے آیا ہے
جگا رکھا ہے رات بھر، کبھی یکدم سلایا ہے
ہاں مانا کہ تیری لوگوں میں ہے شہرت کمال کی
مگر نا نبھا سکے گا کوئی تعلق جو میں نے نبھایا ہے







![Built in Love [Muestra] ¡Ebook ya a la venta!](https://cdn-gcs.inkitt.com/vertical_storycovers/ipad_d146960f31cbbce2dd6f2219ee16ac2c.jpg?width=1920&quality=75)

