Qand-e-Shifa by Syeda Kashaf Zaidi
Compartir con tus amigos
Personalizar legibilidad

Qand-e-Shifa by Syeda Kashaf Zaidi

Kashaf

Todos los derechos reservados ©

Notas de historia

A beautiful story, You guys enjoy this and will learn something. insha'Allah 

Sinopsis

"A tale of love, pain, and healing - a journey to peace through Allah's kindness."

Genero:
Literary Fiction
Autor/a:
Kashaf
Estado:
hace 4 meses
Capítulos:
1
Rating
n/a
Clasificación por edades:
16+

Chapter 2

قسط نمبر 2:

حسن کہاں حسین ہوتا ہے، اے بشرِ بد دماغ

جن سے عشق ہو جائے بس وہی حسین لگتے ہیں

(تین سال قبل)

اکیس نومبر کی صبح خوشگوار تھی مگر عصمہ کاظم بیڈ پر اوندھے منہ پڑی تھی۔ کمرا اندھیر تھا۔ اس نے ہاتھ بڑھایا لیمپ روشن کیا اور موبائل دیکھا۔ نوٹیفیکیشنز میں ہر شخص کا دعاؤں کا میسج تھا سوائے اسکے جس سے اسکو توقع تھی۔ وہ رات بارہ بجے سے صرف اس ایک وش کا انتظار کر رہی تھی۔ اس نے موبائل پھر رکھ دیا۔ آنکھوں میں نمی تھی وہ اٹھ بیٹھی۔

" پہلے تو کبھی ایسے نہیں کیا اس نے۔ وہ میری سالگرہ کا دن کیسے بھول گیا۔ اس کا میسج آنا چاہیے تھا۔" وہ خود سے ہمکلام تھی۔ دروازے پر دستک ہوئی۔ "آجائیں." عصمہ نے کہا۔

کلثوم اندر داخل ہوئیں "سالگرہ بہت مبارک ہو عصمہ بیٹی! خدا تمہارے نصیب اتنے ہی خوبصورت کرے جتنی کہ تم ہو" اسکے قریب آکر انہوں نے اسکا ماتھا چوما۔ "شکریہ امی جان" عصمہ نے مسکرا کر کہا تھا۔

"کالج نہیں جانا تم نے جلدی تیار ہو جاؤ۔ ناشتہ تیار ہے۔" کلثوم نے کہا۔

"جی میں آ رہی ہوں۔" کلثوم جا چکی تھیں اور عصمہ بھی تیار ہونے لگی تھی۔ ناشتے کی ٹیبل پر کاظم اور ارینب نے بھی اس کو سالگرہ کی مبارکباد دی جسکو اس نے خوشی سے قبول کیا۔ یہ کالج کا آخری سال تھا اور اسکی اٹھارویں سالگرہ تھی۔ وہ کالج پہنچی تو سہیلیوں نے اسکو گھیر لیا۔ کلاسز بنک کرنے کا پلان پہلے ہی بن چکا تھا۔ سو عصمہ کا گروپ جس میں پانچ لڑکیاں تھیں، کینٹین کی طرف ہو لیا۔ وہاں سب نے عصمہ کی سالگرہ منائی اور ہر منظر کو کیمرے میں قید کر لیا۔ وہ بھول چکی تھی کہ صبح ایک وش نہ آنے پر وہ کتنی اداس تھی۔ دوست اداسی پر کیسے حاوی آجاتے ہیں، انکے پاس کچھ جادو ہوتا ہے دلی خوشی دینے کا۔ اسی لیے جس کے دوست نہیں ہوتے وہ غریب ہوتا ہے۔

لاہور

(پہلی ملاقات)

تین سال قبل لاہور دسمبر کی سردی سے ٹھٹھر رہا تھا۔ شام کا وقت ہے موچی گیٹ اندرون میں موجود خمینی ہسپتال میں مریضوں کی بھیڑ دکھائی دیتی ہے۔ زرنش زیان اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہے۔ زرنش کی امی کے دانت میں خلا ہے جس سلسلے میں وہ یہاں آئی تھی۔ آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد انکی باری آ چکی تھی اور اب وہ اندر چلی گئی تھیں۔ کمرے کے باہر دو طرف آمنے سامنے کرسیاں تھیں۔ وہ سب سے پہلی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی اس سے پیچھے انتظار کرنے والوں کی لمبی قطار تھی۔ وہ وہاں سے اٹھ کر سامنے والی کرسی پر جا بیٹھی کیونکہ وہاں کوئی نہیں تھا۔ جیسے ہی وہ اٹھی لوگ ایک ایک نشست آگے ہو لیے۔ لوگوں کی بھاگ دوڑ لگی ہوئی تھی۔ کوئی نوجوان زخمی تو کوئی بچہ درد سے روتا ہوا نظر آرہا تھا۔ ایسے میں سامنے سے کچھ لڑکے آتے ہوئے دکھائی دیے۔ وہ اسی طرف ہی آ رہے تھے۔ ایک بائیس تئیس سالہ نوجوان، اونچا قد، پر کشش تھا جسکو ایک طرف سے ایک لڑکے اور دوسری طرف سے ایک لڑکے نے پکڑا ہوا تھا۔ ایک لڑکا انکے پیچھے آرہا تھا۔ لڑکوں کے ہنسی مذاق سے صاف ظاہر تھا کہ لڑکے کو ڈینٹسٹ نہیں پسند اور اسکو زبردستی یہاں اسکے دوست لا رہے ہیں۔ایک طرف لمبی قطار تھی اور دوسری طرف زرنش اکیلی بیٹھی تھی۔ لڑکے جو شکل سے شریف ہی لگتے تھے وہ زرنش کی طرف آئے نوجوان کو اسکے ساتھ والی نشست پر بیٹھایا۔ لڑکے کے چہرے پر پریشانی واضح تھی ایک ہاتھ گال پر تھا شاید اسکو زیادہ تکلیف تھی۔ "عاقل یار شکل ٹھیک کر ہم ڈاکٹر کو کہہ دیں گے کہ بچے کو دانت میں انجکشن نہ لگائیں۔" ان میں سے ایک نوجوان ہنس کر بولا۔

عاقل نے اسے دیکھ کر تیوری چڑھائی مگر کچھ کہا نہیں۔

"یار نہیں اسکو تنگ نہ کرو۔ ہمارے بچہ ڈاکٹر سے بلکل نہیں ڈرتا۔"  ایک اور دوست نے بولا تھا۔

عاقل کے دانت کا درد بھی ناقابلِ برداشت تھا اور اسکے دوستوں کی باتیں بھی ناقابلِ برداشت ہو رہی تھیں۔ اس نے درد کو محسوس کرتے چپ رہنے کو ترجیح دی۔

زرنش نے سب کو آتے دیکھا تھا۔ وہ انکی باتیں سن کر بے ساختہ مسکرائی تھی۔ 

"ایکسکیوز می؟" اسی کے ایک دوست نے زرنش کو مخاطب کیا۔

اس نے گردن اٹھائی "یس؟" اور سوالیہ بولی۔

"کیا آپکی جگہ ہمارا دوست پہلے اندر جا سکتا ہے؟ اسکو زیادہ تکلیف ہے اگر آپکو برا نہ لگے تو ؟" اس نے عاجزی سے پوچھا تھا۔

"میری والدہ اندر ہیں۔ مجھے نہیں جانا اور سامنے جو لائن ہے ان کی باری ہے اگلی۔ " زرنش نے سرسری جواب دیا۔

"اوہ !" اس نے ایک نظر قطار کو دیکھ کر  جیسے افسوس کیا۔

ساتھ بیٹھا عاقل کھڑا ہوگیا تھا۔ اور دانتوں کو جوڑے وہ بولا تھا "چلتے ہیں یار دوا لے لیتے ہیں."

اتنے میں الماس باہر آتی نظر آئیں تو زرنش اپنی جگہ سے کھڑی ہوگئی۔

"میں یہی سے دوا لے کر آتی ہوں تم انتظار کرو" الماس نے زرنش سے بہت مشکل کہا۔ اس نے اثبات میں سر ہلایا۔ اور ساتھ ہی کمرے کی طرف گئی۔ ڈاکٹر فرقان اگلے مریض کو بلانے ہی والے تھے کہ وہ دروازے پر آگئی۔ انکل امی کی بار تو میں نے ریکویسٹ نہیں کی۔ کیا میں اب کر سکتی ہوں؟

ڈاکٹر فرقان نے نرم مزاجی سے فوراً ہاں کہا۔ "آپ پلیز پہلے ایک لڑکے کو چیک کر سکتے ہیں؟ جنکی باری تو بہت لیٹ آئے گی مگر وہ تکلیف میں ہیں۔" یہ صرف انسانیت تھی۔ زرنش ہمیشہ سے دوسروں کی مدد کرتی تھی اور یہ سب ہی جانتے تھے سو ڈاکٹر فرقان نے زرنش کی بات مان لی۔ وہ باہر آئی اسی نوجوان کے سامنے کھڑی ہوئی اور کہا "آپ اپنے دوست کو اندر بھیج سکتے ہیں۔" یہ کہتے ہیں وہ آگے بڑھنے لگی تھی تو جواب آیا "مگر ہماری باری؟" کسی کو یہ توقع نہیں تھی تو اس کے سب حیران تھے۔ "آپکے دوست شاید زیادہ تکلیف میں تھے اس لیے وہ پہلے جا سکتے ہیں۔" زرنش نے پھر سنجیدگی سے جواب دیا۔

اس سب میں عاقل کی نظریں زرنش پر تھیں۔ وہ کھڑا صرف اس لڑکی کو دیکھ رہا تھا۔ اس سے کچھ فاصلے پر کھڑے وہ سنجیدگی سے پہلی بار بولا تھا "شکریہ"  نظریں اب بھی اسی پر تھیں۔ بھوری آنکھیں اٹھیں اور بھوری آنکھوں سے ملیں تو یہ منظر عاقل کے ذہن و دل میں قید ہوچکا تھا۔ یہ آنکھیں وہ کبھی نہیں بھولے گا اس نے دل میں اقرار کیا تھا۔

"اٹس اوکے" اس نے چھوٹی مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔

دوست عاقل کو بھیج چکے تھے اور اب اپنی باتوں میں مصروف تھے۔ کچھ تھا جو وہ محسوس کر چکے تھے۔ اور زرنش الماس کے پیچھے جا چکی تھی۔

عاقل اس معصوم چہرے، بھوری آنکھیں، خوبصورت اور پر کشش نقوش، اس آواز کے حصار میں ہی رہا۔ دس منٹ بعد وہ کمرے سے باہر آچکا تھا۔ وہ سب واپس جا رہے تھے۔ عاقل کی آنکھوں نے اسکو ڈھونڈا۔ مگر وہ کہیں نہیں تھی۔ اسکے دوست کیا بول رہے تھے وہ نہیں سن رہا تھا۔

پسند کرنے کے لیے ایک نظر ہی تو کافی ہوتی ہے۔

یہ وہ شخص تھا جو لڑکیوں کو نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا۔ مگر یہاں وہ مجبور ہوگیا۔ اسکی آنکھوں نے اسکو مجبور کردیا تھا۔

"کاش میں اس سے دوبارہ مل سکوں۔ کاش میں دوبارہ اسکو دیکھ سکوں۔" اس کے دل نے بے ساختہ خواہش کی تھی۔ تقدیر نے اس کاش کو ابھی حقیقت میں بدلنا تھا۔۔

عصمہ کالج سے گھر آچکی تھی۔ گھر میں سکون اور خاموشی تھی۔ یہ وہ واحد دن تھا جس میں اسکا موبائل ایک لمحے کے لیے بھی خاموش نہیں ہوا تھا۔ ہر شخص کا میسج آرہا تھا۔ اور وہ بیڈ پر بیٹھی ایک ویڈیو دیکھنے میں مصروف تھی۔ لپ ٹاپ اسکی گود میں تھا اور ایک بھاری مگر پر کشش آواز تھی۔ "کیا آپ، ہم اتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں کہ ہمیں یہ نہ معلوم ہوسکے کون ہم سے بات کرنا چاہتا ہے، کس کی نظر میں ہماری اہمیت ہے اور کس کی نظر میں نہیں؟ کون ہم سے جان چھڑوانے کی کوشش میں ہے اور ہم خود اس سے بندھ رہے ہیں۔ ہمیں سب معلوم ہوتا ہے اسکے با وجود ہم اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتا کرلیتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جو اس قابل ہی نہیں ہیں۔ عصمہ اس سپیکر کو ہمیشہ باغور سنا کرتی تھی۔ سید عاقل مہرداد، اللہ نے کچھ لوگوں کی باتوں میں اثر رکھا ہوتا ہے انکی باتیں دل پر اترتی ہیں، عاقل ان لوگوں میں سے ایک تھا۔ وہ اب بھی کہہ رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ سورہ البقرہ کی آیت 262 میں ارشاد فرماتا ہے "جو لوگ اپنا مال راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں نہ ایذا دیتے ہیں، انکا صلہ انکے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ محزون ہونگے۔"  اب آپ لوگ یقیناً یہ سوچ رہے ہوں گے کہ عزتِ نفس کی بات ہو رہی ہے اور یہ آیت۔ پل بھر کی خاموشی پھر وہ کہہ رہا تھا۔ اللہ نے کہا، نہ وہ احسان جتاتے، نہ ایذا دیتے غور کیجیے خالق کو اپنے بندوں سے بہت محبت ہے وہ اپنی مخلوق کی عزت مجروح نہ کروانا چاہتا نہ ہوتے ہوئے دیکھ سکتا اس لیے یہ آیت قرآن کے نزدیک احترام آدمیت پر دلالت کرتی ہے کہ انسانی عزتِ نفس کو مال و دولت پر فوقیت حاصل ہے۔ یعنی یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہماری عزت پہلے ہے۔ بات مال کے دینے پر ہو رہی ہے بجا۔ لیکن اگلی بات عزتِ نفس کی ہے۔ ہم کسی کے آگے اتنا نہ گر جائیں کہ عزتِ نفس مجروح ہو۔ اللہ یہ نہیں چاہتا۔ قرآن کی باتیں پوری انسانیت کے لیے ہیں قرآن کو جیسے پڑھیں گے یہ آپکو ویسے حل دے گا۔ہماری اپنے آپکی بہت عزت ہے۔ آپ بہت قیمتی ہیں۔لوگوں کو آپکے پیچھے آنا ہے نہ کہ آپ نے خود کو ایک قطار میں کھڑا کر لینا ہے۔ خود کو برباد نہ کیجیے۔ اللہ سے جستجو کرتے رہیں بے شک وہ سننے والا ہے۔ اللہ حافظ۔

ویڈیو ختم ہو چکی تھی۔ آج کی بات عزتِ نفس کے بارے میں تھی۔ عصمہ نے یہ سنا تھا اس سے پہلے وہ آتش نمیر کو خود کال کرنے والی تھی اسکو یاد دلوانے والی تھی کہ آج اسکی سالگرہ ہے اور اس نے اسکو وش تک نہیں کیا مگر اب نہیں۔ اس نے لیپ ٹاپ بند کردیا۔ آنکھیں بند کی میری بہت عزت ہے۔ میں بہت قیمتی ہوں۔ لوگوں نے میرے پیچھے آنا ہے۔ یہ الفاظ اس نے دہرائے تھے۔ گہری سانس لی اور اب، اب اسکے دل سے بوجھ ہلکا تھا۔ وہ اب اسکا انتظار نہیں کر رہی تھی۔

عصمہ کاظم آتش نمیر کو بچپن سے دیکھ رہی تھی۔ آتش کے والد سے کاظم کی گہری دوستی تھی۔ سو اسکا آنا جانا بھی لگا رہتا تھا۔ عصمہ نہیں جانتی تھی کب، جس موقع پر اسکو لگا کہ آتش نمیر اسکے لیے بنا ہے۔ وہ نہ چاہتے ہوئے اسکا انتظار کرتی تھی۔ آتش کا ایک چھوٹا سا کائینڈ ایکٹ اسکے لیے بہت بڑا ہوتا تھا۔ یہ تو ظاہر تھا عصمہ کو آتش سے محبت تھی۔ آتش نمیر جب بھی عصمہ سے ملتا تو ضرور اسکو تحفہ دیتا۔ اسکے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرتا تھا۔ آتش اس وقت پچیس سالہ نوجوان تھا۔ سانولی رنگت مگر ایسا پر کشش کہ اسکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ بڑی بڑی سرمائی آنکھیں جن میں ہمیشہ ایک چمک سی چھلکتی رہتی تھی۔ اونچا قد، ہلکے گھنگریالے بال۔ وہ ہینڈسم تھا۔

شام کا وقت آیا، کاظم صاحب کے گھر آنے کا وقت ہوچکا تھا۔ ارینب، کلثوم اور عصمہ ٹی وی لاؤنج میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہی تھیں۔ ڈور بل بجی عصمہ دروازہ کھولنے کے لیے اٹھی تھی۔ اس نے دروازہ کھولا تو صرف کاظم نہیں آئے تھے بلکہ انکے ساتھ وہ شخص بھی تھا جس کا انتظار وہ صبح سے کر رہی تھی۔ اب جب انتظار نہیں تھا تو یہ نازل ہو گیا تھا۔ عصمہ نے فوراً سلام کیا اور اندر آنے کے لیے راستہ چھوڑا۔ کاظم نے عصمہ کو کچھ چیزیں دیں جو شاید وہ خرید کر لائے تھے۔ آتش نے کلثوم کو سلام کیا۔ انہوں نے خوش دلی سے جواب دیا۔ ارینب چھوٹی تھی اور وہ آتش کے آنے پر ہمیشہ ہی خوش ہوتی تھی۔ کیونکہ اس کے پاس اسکو دینے کو کوئی نہ کوئی چیز ہوتی تھی۔  کاظم نے اسکو بیٹھنے کے لیے کہا۔ عصمہ ارینب بھی وہیں موجود تھیں۔ کلثوم عصمہ سے چیزیں لے کر باورچی خانے میں جا چکی تھیں۔ آتش نے مسکراتے ہوئے کہا "ہیپی برتھ ڈے عصمہ" عصمہ نے ایک نظر گھڑی کو دیکھا اور پھر آتش کو۔  اس نے فوراً وضاحت دی "مجھے یاد تھا مگر بابا کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا ایم سوری"

"اوہ!!" اس کے تاثرات فوراً سیدھے ہوئے تھے۔ "کیا ہوا انکل کو؟"

"اب بہتر ہیں دعا کرنا اور پتہ کرنے ضرور آنا، انکل کے ساتھ" اس نے کہا۔

عصمہ خاموش رہی۔

کاظم اور آتش باتوں میں مصروف تھے۔ کھانے کی ٹیبل لگ چکی تھی۔ سب نے کھانا کھایا۔ "آنٹی میں کیک لایا تھا پلیز" اس نے احتراماً کہا تھا کہ اب سلیبریشن ہوجانی چاہیے۔ کیک لایا گیا۔ عصمہ خوش تھی اس نے کیک کاٹا۔ سب کو کیک کھلایا۔ آتش کی طرف بڑھایا تو اس نے کھا لیا۔ عصمہ خوش تھی۔ عصمہ بہت خوش تھی۔ مگر یہ خوشی اسکو راس نہیں آنے والی تھی۔ لڑکیوں کو کسی غیر مرد کی وجہ سے خوش نہیں ہونا چاہیے اس میں صرف بربادی ملتی ہے۔  اس سب کے بعد آتش نے جانے کی اجازت مانگی تھی اور وہ جانے کے لیے نکل رہا تھا۔ جاتے جاتے اس نے ارینب کو چاکلیٹ دی تھی جسکو لے کر ارینب نے اسکا شکریہ کیا۔ عصمہ اسکے ساتھ گیٹ تک آرہی تھی تب ہی آتش نے جیب میں ہاتھ ڈالا ایک نازک بریسلٹ نکالا۔ سلور کلر کی نازک باریک چین دونوں طرف تھی بیچ میں ایک موتی جڑا ہوا تھا۔ موتی چمک رہا تھا۔ وہ رکا اور بریسلٹ اسکی طرف بڑھایا۔ "اٹس یور گفٹ" مسکراتے ہوئے کہا۔

"اسکی ضرورت نہیں تھی۔ آپ آئے اتنا کافی تھا میرے لیے" اس نے جھجھک کر بولا۔

"نہیں نہیں۔ تحفہ تو ضروری ہے۔ ہمیشہ دیتا ہوں اس بار بس لیٹ ہوگیا۔ سوری" وہ کہہ رہا تھا۔

اٹس اوکے۔ وہ مسکرا کر بولی تھی۔ بریسلٹ اب بھی اسکی طرف تھا سو اس نے بریسلٹ کو لینے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ وہ اسکو دے دینا چاہتا تھا مگر نہ جانے کس احساس کے تحت وہ رک گیا۔ "کیا میں پہنا سکتا ہوں یہ تمہیں؟" اس نے پوچھا۔ وہ کچھ سوچ کر بولا تھا۔

وہ ہچکچائی تھی مگر اس نے اپنا بازو اسکے آگے کر لیا۔ اسکی کلائی کے گرد اس نے بریسلٹ پہنایا۔ اسکی کلائی دیکھی پھر اسکو دیکھا۔ وہ سفید اونچی قمیض، سفید پاجامہ اور گلابی دوپٹہ لیے ہوئے تھے۔ دوپٹہ اسکے سر سے نیچے کھسک گیا تھا۔ سلکی بال جوڑے سے باہر تھے۔ "اچھی لگ رہی ہو، بریسلٹ بھی تم پر اچھا لگ رہا ہے" اس کی نظروں میں احترام تھا۔ وہ محسوس کر سکتی تھی۔ اس نے نظریں جھکا لیں۔ دروازے تک آئی وہ گاڑی میں بیٹھنے لگا تھا جب عصمہ بولی

“Thank you this mean everything to me.”

اس نے نرمی سے کہا تھا۔ آتش نمیر نے اسکی طرف دیکھا اور مسکرا دیا۔ اس کے دل و دماغ میں کیا تھا وہ نہیں سمجھ پائی مگر وہ اسکو اپنا دل دے چکی تھی۔ اس موقع پر اسکو یقین ہوگیا تھا کہ اسکو آتش نمیر سے محبت ہے۔

(ہسپتال کے منظر کے ہفتے بعد)

زرنش زیان کریم پارک لاہور میں ایک چھوٹے گھر میں اپنی امی کے ساتھ رہتی ہیں۔ زیان التان کی ڈیتھ کے بعد دونوں ماں بیٹی اکیلی رہتی ہیں۔ الماس ایک سکول میں ٹیچر ہیں مگر ایک خالی پن ہمیشہ ساتھ ساتھ رہتا ہے، اور یہ بھی سچ ہے کہ  اب وقت کے ساتھ ساتھ عادت ہوچکی ہے۔ دونوں اپنا دکھ درد بانٹ لیتی ہیں۔ زرنش چار سال کی تھی جب زیان اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ اور الماس نے کس طرح زرنش کو اکیلے پالا یہ وہ ہی جانتی تھی۔ ماؤں کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا وہ باپ بھی بن جایا کرتی ہیں۔ ماؤں کے حصے میں کبھی غم نہیں آنے چاہیے مگر مائیں غموں کے بوجھ کے ساتھ ہمیں کس طرح پال رہی ہیں یہ ہم محسوس نہیں کر سکتے جب تک کہ انکی جگہ پر نہ ہوں۔ زرنش کو الماس نے اس قابل بنایا تھا کہ وہ غلط صحیح میں فرق کر سکے۔ غلط کے لیے آواز اٹھا سکے۔ زرنش کو ہر چیز کی آزادی تھی مگر الماس کو سب خبر ہوتی تھی وہ کیا کر رہی ہے۔ کالج ختم ہو چکا تھا۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن بنک روڈ میں اس نے داخلہ لیا تھا اور بی ایس انگلش کر رہی تھی۔ دسمبر کی چھٹیاں تھی جب وہ اکیلی چھت پر بیٹھی چائے پی رہی تھی۔ آسمان کو دیکھ وہ کسی گہری سوچ میں تھی جب اسکا موبائل بجا۔ اس نے موبائل کان سے لگایا۔ دوسری طرف سے جوشیلی آواز تھی "وہ کل آ رہا ہے۔ تم میرے ساتھ چلنا زرنش پلیز انکار نہیں۔ اسکو دیکھ بھی لوں گی اور سن بھی لوں گی۔ تم چل رہی ہو نا؟" وہ ایک ہی سانس میں اپنی سنا رہی تھی۔

"تحمل سے، تحمل سے۔" زرنش نے کہنا شروع کیا۔ "جانا کہاں ہے ؟ کون آ رہا ہے؟ تم نے کس کو دیکھنا ہے ؟ یہ سب کیا چل رہا ؟ " اس نے سوالوں کا ڈھیر داملا اوزان کے آگے پیش کیا تھا۔

"آہ!" اس نے سانس بھری۔ "اصل میں کل پرسوں ہی ایک نیو کرش ان لاک ہوا ہے میرا۔ اسکی ویڈیوز دیکھیں ہیں۔ اب خبر ملی کہ کل الحمرہ ہال میں وہ اسپیچ کرنے آنے والا ہے۔"

"ہے کون ؟؟ اس نے تجسس سے پوچھا اور ساتھ ہی طنزیہ بولی تھی "تمہاری نیت کس پر خراب نہیں ہوتی" داملا ہنسی تھی۔ "چلو چھوڑو بھی تم نام ہی سن لو۔ اور کل ہم دونوں جا رہے ہیں۔ 3 بجے اس نے آ جانا ہے تو ہم وہاں پہلے سے موجود ہوں تاکہ میں فرنٹ پر بیٹھ سکوں پھر زیادہ مزہ آئے گاااا"  وہ خوشی سے بول رہی تھی۔

"پاگل ہو تم بلکل۔" زرنش نے ہنستے ہوئے کہا۔

"جی جی آپ بھی اپنے موبائل کو زحمت دے دیا کریں ذرا۔ کچھ دیکھیں تو پتہ چلے دنیا میں کیا چل رہا ہے۔" داملا کہہ رہی تھی۔

زرنش فون کی دنیا سے باہر تھی۔ اپنے آپ میں گم، وہ پر سکون تھی۔

"اچھا تم ہو نا رپورٹر میری فون کی ضرورت ہی نہیں۔" زرنش نے کہا۔

"پھر سنو نام ہے سید عاقل مہرداد۔ واہ کیا نام ہے سید عاقل مہرداد۔" اس نے دوبارہ نام لیا جوش سے، خوشی سے۔ پھر بولنا شروع ہوئی "اپنے نام کی طرح خود بھی ہینڈسم ہے۔ اونچا لمبا" اس کی بات زرنش نے کاٹی "توبہ ہے ہوس صاف ظاہر ہورہی ہے۔ بیچارے کو بخش دو داملا اوزان کسی کو تو بخش دووووو" زرنش نے ہنستے ہوئے منت بھرے انداز میں بولا۔

٫تم یہ بتاؤ چل رہی ہو؟"

"ہاں میری طرف آجانا" زرنش نے کہا اور اس طرح کل کا پلان بن چکا تھا۔ چند منٹ بعد کال بند ہو چکی تھی۔ عاقل نام اس نے کہیں سنا تھا مگر کہاں؟  اسکو یاد نہیں آرہا تھا۔ "کل کا کھانا مجھے یاد نہیں ہوتا یہ کہاں یاد آئے گا۔ ہونہہ" کال کے بعد اس نے سوچا مگر یاد نہ آنے پر وہ خود سے کہہ رہی تھی۔تقدیر عاقل کی اتنی جلدی سن لے گی اس نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ کچھ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ زبان سے الفاظ نکالتے ہیں اور وہ عرش پر پہنچ جاتے ہیں اور جلد ہی انکو وہ مل جاتا ہے جسکی انہوں نے جستجو کی ہوتی ہے۔ 

اسلام آباد

عافیہ کی والدہ کی ڈیتھ کی رات تھی۔ لوگوں کا ہجوم تھا۔ سب

سلطان آرش سے انکی بیوی کی تعزیت کرتے نظر آرہے تھے۔ ابراش امیر سلطان کے ساتھ ساتھ سب کو دیکھ رہا تھا۔ امیر سہراب زوار یہ دکھ خوب سمجھتے تھے، انکو یاد تھا جب انہوں نے ابراش کی ماں اور اپنی بیوی کھوئی تھی۔ عافیہ سلطان سہراب کے ساتھ ایک کرسی پر چل چاپ بیٹھی تھی۔ اسکی آنکھیں نم تھیں مگر وہ ہوش میں نہیں تھی۔ یہ وقت بہت مشکل سے گزرا تھا۔ اسکے بعد سلطان بزنس اور کسی چیز میں پہلے جیسا نہیں تھا۔ دکھ کی وجہ سے لاپرواہی سے بزنس کو بھاری نقصان ہوا تھا۔ سلطان نے نقصان پورا کرنے کے لیے گھر کو بیچ ڈالا اور ایک فلیٹ میں شفٹ ہوگیا۔ عافیہ کا ساتھ تھا سہراب اور ابراش نے اس فیصلے کی بہت مزاحمت کی۔ سہراب اگلے ہی دن انکے فلیٹ گئے، وہ سلطان کو ایسے دیکھ کر دکھ میں تھے۔ "دیکھو سلطان میں اس سے گزرا ہوں یہ تو نہیں کہوں گا کہ یہ آسان ہے مگر اللہ کی مرضی کے آگے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ہمت کرو، حوصلہ رکھو تمہارے ساتھ بیٹی ہے اور یہ جگہ محفوظ نہیں ہے۔ میں تمہیں لینے آیا ہوں." روئی ہوئی لال آنکھیں تھیں سلطان سہراب کے قریب آئے اور ان کے گلے لگ گئے۔ وہ رونا چاہتا تھا اسکو کندھے کی ضرورت تھی سو سہراب نے انکو رونے دیا۔

عافیہ سو کر اٹھ چکی تھی اور سلطان سہراب کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوچکے تھے۔

ابراش لان میں بیٹھا سب کا انتظار کررہا تھا۔ سب آئے تو وہ فوراً انکی طرف گیا۔ سلام کیا اور سب اندر آئے۔

"بہادر!" سہراب نے ملازم کو آواز لگائی تھی۔

بہادر آچکا تھا۔ "کمرے سیٹ ہوگئے ہیں؟"

"جی صاحب" عاجزی سے جواب دیا۔

"صاحب کو اور بیٹی کو کمروں میں لے جاؤ" سہراب نے کہا اور ساتھ ہی سلطان سے مخاطب ہوئے۔

"تم میری بیوی کو عزیز تھے۔ اور جو اس کے لیے عزیز ہوتا ہے وہ میرے لیے بھی عزیز ہوتا ہے۔ جاؤ آرام کرو"

سلطان نے محض مسکراہٹ ظاہر کی جس میں تشکر تھا۔۔

"سلطان ماموں کو لے جائیں آپ، میں عافیہ کے ساتھ جاتا ہوں۔"  ابراش نے بہادر سے کہا تھا۔ عافیہ کا کمرا نیچے تھا اور سلطان کے لیے اوپر کا کمرا سیٹ تھا۔ عافیہ ابراش کے ساتھ ساتھ کمرے تک آئی۔ کمرے میں وہ دروازے پر کھڑی رہی تو ابراش نے اسے مخاطب کیا "عافیہ آؤ۔ یہاں بیٹھ جاؤ۔"  بیڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ عافیہ بیڈ پر بیٹھ گئی۔ سوجی ہوئی آنکھیں، چہرے پہ خالی پن تھا۔ ابراش اس کے ساتھ آ بیٹھا۔ نرمی سے اسکے سر پر ہاتھ پھیرا "میں تمہارا دکھ کم تو نہیں کر سکتا مگر میں دعا کروں گا تمہیں صبر آجائے۔ روتی رہو گی تو ممانی کو تکلیف ہوگی۔ وہ تمہیں ایسے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ میں بھی دیکھو نہیں روتا۔" وہ اسکو نرمی سے کہہ رہا تھا۔ "جو بات ہے تم مجھ سے کر سکتی ہو۔ میں تمہارا اچھا دوست بن سکتا ہوں۔" جواب ندارد۔ وہ صرف سن رہی تھی۔ ابراش کو جواب چاہیے تھا۔

"کیا ہم دوست نہیں بن سکتے ؟"

"بن سکتے ہیں۔" اس نے سنجیدگی سے کہا تھا مگر مہینہ بعد وہ کچھ بولی تھی جس سے ابراش کو تھوڑا اطمینان ہوا تھا۔

"چلو پھر صبح واک پر چلیں گے دونوں تیار رہنا" وہ کہہ رہا تھا۔

ابراش اسکو اس سے جلدی نکالنا چاہتا تھا وہ نہیں چاہتا تھا جتنے دن اس نے اکیلے گزارے، دکھ میں گزارے کوئی اور گزارے۔

عافیہ نے محض گردن ہلائی۔ اسکو آرام کرنے کا کہہ کر ابراش کمرے سے نکل آیا تھا۔

دن، مہینے گزرتے گئے یہاں تک کہ ایک سال گزر گیا اسکے ساتھ ساتھ عافیہ اور ابراش کی دوستی گہری ہوتی گئی۔ دکھ تو کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن صبر آجاتا ہے۔ اور عافیہ بھی سنبھل گئی تھی۔ اس پورے سال میں عافیہ سب سے زیادہ ابراش کے ساتھ رہتی، اس سے بات کرتی۔ اس دوستی کو کب عافیہ نے محبت کا درجہ دے دیا وہ خود بھی نہیں جانتی تھی۔

یہاں سے نکلیں اور واپس لاہور چلیں تو دسمبر کی یہ صبح خوشگوار تھی۔ ٹھنڈی ہوائیں لاہور کی فضا کو خوبصورت بنا رہی تھیں۔ کریم پارک کے چھوٹے گھر میں چہل پہل تھی۔ گھر میں سادہ لکڑی کا فرنیچر تھا۔ نیچے دو کمرے تھے۔ اوپن کچن اور چھوٹا سا لاونج تھا۔ کچن کی دائیں طرف سے اوپر کو سیڑھیاں جاتی تھی اوپر کھلی چھت اور کمرا تھا۔ الماس سکول جانے کے لیے تیار تھیں۔ صوفے پر بیٹھے زرنش ٹی وی دیکھ رہی تھی۔

"ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 11 بچے جنسی زیادتی کا شکار بنتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے 'ساحل' نے جاری کیے ہیں۔" وہ بغور خبریں سن رہی تھی۔ افسوس اسکے چہرے پر واضح تھا۔ "رپورٹ میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 2016 کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ کہتا ہے کہ گذشتہ برس بچوں سے جنسی زیادتی سمیت اغوا، گمشدگی اور جبری شادیوں کے 4139 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور یہ تعداد 2015 کے مقابلےمیں دس فیصد زیادہ ہے۔" زرنش خبروں میں گم تھی کہ الماس نے جلدی جلدی بیگ کندھے پر ڈالا، دوپٹہ سر پر لیا اور کندھوں پر چادر ڈالی۔ زرنش خبریں سنتی بولی تھی "How the cruel world is"

الماس نے زرنش کو دیکھا اسکے قریب جا کر انہوں نے اسکو گلے لگایا تھا۔ یہ تسلی تھی۔ خبریں وہ بھی ساتھ ساتھ سن رہی تھیں۔ انکا دل بھی اداس ہوا تھا۔ "انسان اس سب میں کچھ نہیں کر سکتا۔ ہمیں صرف لڑکیوں کی نہیں بلکہ لڑکوں کی بھی ایسی تربیت کرنی ہے کہ آگے آنے والے مرد ایسے نہ ہوں۔ انکے دل میں خدا کا خوف ہو، بہن، ماں، بیٹی کی عزت ہو۔ یاد رکھنا جو مرد تمہاری عزت نہیں کرسکتا وہ تمہارے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ عزت کو ہمیشہ ترجیح دینا۔ خدا ہر بیٹی کو اپنی امان میں رکھے۔" وہ اسکا ہاتھ تھامے بول رہی تھیں۔ جیسے دل سے بوجھ ہلکا کر رہی ہوں، خوف کو نکال رہی ہوں۔ زرنش نے مسکراہٹ سے اثبات میں سر ہلایا۔

الماس سکول کے لیے جا چکی تھیں۔ زرنش گھر کے ہر کام سے فارغ، جائے نماز پر بیٹھی دعا کررہی تھی۔ "یا اللہ میں بہت گناہگار ہوں۔ میرے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف کردے۔ تو رحیم ہے، معاف کرنے والا، تیرے سوا کون ہے جو مجھے سنے گا؟ میں تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتی ہوں۔ یا اللہ ہر عورت، دنیا میں ہر عورت کو تکلیف و پریشانی سے محفوظ رکھے۔ یا اللہ ہمیں ایسے لوگوں سے، ایسے مردوں سے دور رکھ جو ہمارے لیے بہتر نہ ہوں، اچھے نہ ہوں۔" دعا کرتے آنسو اسکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے۔ اسی دوران دروازے پر دستک ہوئی تھی۔ وہ اٹھی، جائے نماز کو اٹھایا اور دروازے کی طرف گئی۔ دروازہ کھولا تو داملا اوزان، زرنش کے گلے لگی۔ "السلام علیکم!!!" ایک نظر زرنش کے حلیے پر ڈالی۔

وعلیکم السلام کہتی زرنش پلٹ گئی تھی۔ پیچھے پیچھے داملا بھی اندر آرہی تھی۔ "تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی سے سادہ سا بن کر جاؤ گی؟" داملا کہہ رہی تھی۔

"ہاں تو اس نے مجھے دیکھنا ہے؟" زرنش بھی اسکو تنگ کر رہی تھی۔

تمہیں دیکھنا ہے شاید تبھی تیار ہو کر آئی ہو." وہ اسکو تنگ کرنے کے انداز میں اسکو دیکھ کر بولی۔

کالا جوڑا، لال دوپٹہ سے سر کو ڈھکا تھا۔ داملا کی صورت درمیانی تھی۔ مگر تیار ہوتی تو وہ پیاری لگتی تھی۔ موٹے گال اسکو کیوٹ بناتے تھے۔ اسکی شخصیت میں یہ بات تھی کہ لوگ اسکی کمپنی میں کبھی بور نہیں ہو سکتے تھے۔ چلتا پھرتا ریڈیو تھی یہ لڑکی!!

"تم مجھے چھوڑو اور پلیز تیار ہو جاؤ۔ ٹائم دیکھو، جاتے ہوئے بھی وقت لگے گا۔"  داملا منت بھرے انداز میں کہہ رہی تھی۔

زرنش نے آہستہ آہستہ چلنا شروع کیا۔ وہ اسکو تنگ کر رہی تھی۔

"ٹھیک ہے میں بیٹھی ہوئی ہوں۔ کوئی جلدی نہیں ہے۔" داملا چڑ کر بولی تھی۔

زرنش کمرے تک گئی اور دروازہ بند کرتے ہوئے کہا "بس پانچ منٹ" اور دروازے کے پیچھے غائب۔

پندرہ منٹ بعد دونوں گھر سے نکل چکی تھیں۔ اور اب رکشے میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

"زرنش کچھ وقت اور پھر تم میرا کرش دیکھ سکتی ہوو" داملا بلکل پگلا گئی تھی۔

زرنش تو اسکی ہی سنتی آرہی تھی۔ داملا اسکو عاقل مہرداد کی ویڈیوز کا تھیم بتا چکی تھی۔ اسکی شکل و صورت، سب سن لیا تھا اب دیکھنا باقی تھا۔ اور وہ نا واقف تھی کہ اس کو وہ پہلے ہی دیکھ چکی ہے اور اس پر مہربانی بھی کر چکی ہے۔  عاقل مہرداد کی باتوں کا سنا جو وہ اپنی ویڈیوز یا اسپیچ میں کرتا ہے تو زرنش کا دل چاہا کہ وہ اسکو دیکھے اور سنے۔ کیا وہ واقعی اچھا بولتا ہے۔

دونوں الحمرہ ہال آ چکے تھے۔ یہ لاہور کا ایک اہم ثقافتی اور فنی مرکز ہے جو مال روڈ پر واقع ہے۔ یہ اپنی منفرد طرزِ تعمیر اور فنونِ لطیفہ کی ترویج کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہاں باقاعدگی سے مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیںں۔ عالمی سطح کے پروگرام جیسے لاہور لٹریری فیسٹیول (LLF)، فیض فیسٹیول، اور تھنک فیسٹ منعقد ہوتے ہیں، جن میں ملکی اور غیر ملکی ادیب اور دانشور شرکت کرتے ہیں۔

اس کی عمارت لال اینٹوں سے بنی ہے جو روایتی اور جدید فنِ تعمیر کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ الحمرا میں متعدد ہالز (ہال نمبر 1، 2، 3 وغیرہ) موجود ہیں جو مختلف قسم کی تقریبات، سیمینارز اور ڈراموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ آج ہال نمبر 1 میں سید عاقل مہرداد کی نوجوانوں سے اسپیچ تھی۔ کرسیاں لگی ہوئیں تھی۔ اسٹیج سجا ہوا تھا۔ لوگ آئے بیٹھے تھے۔ زرنش اور داملا کو جگہ مل چکی تھی۔ ایسی جگہ جس پر داملا مطمئین تھی کیونکہ وہاں سے اسٹیج صاف نظر آرہا تھا۔ وہ اسٹیج سے زیادہ دور نہیں تھے۔ پورے دو بج چکے تھے جب عاقل مہرداد کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ لوگوں کی تالیوں میں اسٹیج پر ایک شخص نمودار ہوا جسکو زرنش نے دیکھا تو اسکی آنکھیں کھولیں۔ "داملا میں نے اسکو دیکھا ہے۔ میں نے اسکی مدد کی ہوئی ہے داملاااا." زرنش داملا کو ہلاتے ہوئے اسکو بتا رہی تھی۔

داملا نے ایک نظر اسکو کو دیکھا۔ "اچھا اچھا آہستہ بولو۔" داملا نے آہستگی سے کہا۔

سامنے کھڑا شخص اس دن کی طرح پر کشش، بال خوبصورتی سے ایک طرف سیٹ تھے۔ سفید شلوار قمیض کے اوپر سیاہ کوٹ پہن رکھا تھا۔ ہاتھ میں گھڑی تھی۔ اور دوسرے ہاتھ سے مائیک تھامے اس نے بولنا  شروع کیا تھا۔

"السلام علیکم!" لوگوں نے دھیمی آواز میں جواب دیا تھا۔

وہ کہہ رہا تھا۔ بارعب، سنجیدہ آواز۔ دلوں پہ اثر کرنے والی آواز۔

"بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي۔ وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي۔ يَفْقَهُوا قَوْلِي۔"

اس نے بولنا شروع کیا تھا۔ سب اسکی طرف متوجہ تھے۔

"میں سید عاقل مہرداد، ہمیشہ یہی چاہتا ہوں کہ میرے الفاظ لوگوں کے لیے خیر کا ذریعہ بنیں، لوگوں کو راہِ راست پر لانے کا ذریعہ بنے رہیں۔"

ہال میں تالیوں کی گونج سنائی دی۔ اسکے بعد پھر سے بارعب آواز ہال میں سنائی دے رہی تھی۔

" چونکہ گفتگو کا آغاز اللہ کے کلام سے ہونا چاہے تو آج میں بہتان لگانے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے وہ دوسروں پر با آسانی الزام لگا دیتے ہیں یا بہتان لگا دیتے ہیں۔"

داملا اور زرنش کے ساتھ پورا ہال کی اسکو بغور سن رہا تھا۔

"اللہ سورۃ النور کی آیت نمبر 11 میں فرماتا ہے۔ 'جو لوگ بہتان باندھ لائےوہ یقینا تمہارا ہی ایک دھڑا ہے، اسے اپنے لیے برا نہ سمجھنا بلکہ وہ تمہارے لیے اچھا ہے، ان میں سے جس نے جتنا گناہ کمایا اس کے لیے اتنا ہی حصہ ہے اور ان میں سے جس نے بڑا حصہ لیا ہے اس کے لیے بڑا عذاب ہے۔' وہ مزید کہہ رہا تھا۔

"رسول اللہ ﷺ غزوہ بنی مصطلق سے واپس تشریف لا رہے تھے۔ اس غزوہ میں حضرت ام المومنین ہمراہ تھیں جو قافلہ سے پیچھے رہ گئیں۔ صفوان بن معطل نے، جو قافلے سے پیچھے چل رہے تھے، انہیں دیکھا اور اپنے اونٹ پر بٹھا کر قافلہ تک پہنچایا۔ اس واقعہ کو منافقین کے سرکردہ عبد اللہ بن ابی اور کچھ سادہ لوح مسلمانوں نے اچھالا اور حضرت ام المومنین کا دامن داغدار کرنے کی کوشش کی۔ اس الزام کو اللہ تعالیٰ نے افک سے تعبیر فرمایا۔ اِفۡکِ بات کو الٹ دینے اور حقیقت کے خلاف کچھ کہ دینے کے معنوں میں ہے۔ قرآن میں اس لفظ کا استعمال بذات خود اللہ کی طرف سے اس الزام کی تردید ہے۔ بعد کی چند آیات بھی اسی الزام کی تردید میں نازل ہوئیں۔

واضح رہے کہ ان آیات کے نزول سے قبل یہ الزام گناہ کبیرہ تھا، لیکن ان آیات کے نزول کے بعد بھی اگر کوئی یہ الزام عائد کرے تو اس سے اللہ کی تکذیب لازم آتی ہے۔(معاذ اللّٰہ)

تکذیب لازم آنا ایک سنگین علمی اور اقتصادی اصطلاح ہے، جسکا مطلب کسی ایسی بات کا دعویٰ کرنا یا ایسا عقیدہ رکھنا جسکو اگر سچ مان لیا جائے تو نعوذباللہ اللہ کا کلام یا اسکا وعدہ جھوٹا ثابت ہوتا ہو۔

یعنی اب اس آیت میں پاکدامنی کا ذکر کیا گیا لیکن اگر اب بھی کوئی شخص اس گواہی کے بعد بھی ان پر الزام لگاتا ہے، تو وہ صرف الزام نہیں لگا رہا بلکہ اللہ کے کلام کو جھٹلا رہا ہے۔" اس نے وضاحت کرکے سانس لیا تھا اور پھر مزید بولنا شروع کیا۔

"عُصۡبَۃٌ : گروہ کو کہتے ہیں جو باہم مربوط ہوتا ہے۔ بقول بعض دس سے چالیس افراد پر مشتمل ہو تو عُصۡبَۃٌ کہا جاتا ہے۔" وہ ایک ہر آیت کی اسی طرح وضاحت کرنا پسند کرتا تھا۔

"لَا تَحۡسَبُوۡہُ شَرًّا لَّکُمۡ : برا اس لیے نہیں سمجھنا چاہیے کہ اس قسم کے واقعات سے کچھ لوگوں کی دل کی خباثت فاش ہو جاتی ہے۔ وہ لوگ اسلامی معاشرے میں مزید فساد نہیں پھیلا سکتے، کیونکہ وہ اس واقعہ سے پہچانے گئے ہوتے ہیں۔"

"یہ ام المومنین کون تھیں؟ غیر امامیہ روایات میں یہ حضرت عائشہ تھیں۔ امامیہ کی روایات میں یہ حضرت ماریہ قبطیہ تھیں۔ صاحب تفسیر المیزان کو دونوں روایات میں تأمل ہے۔" یہاں وہ رکا تھا۔ چند لمحوں کی خاموشی اور وہ کہہ رہا تھا۔

"مجھے جتنا علم ہے میں آپ لوگوں تک پہنچاتا ہوں۔ سب کا نقطہ نظر مختلف ہوتا ہے۔ یہاں بات اختلاف کی نہ کی جائے بلکہ اپنے آپکو ایک اچھا مسلمان بنایا جائے۔ کیا آپ لوگ اتنے قابل،" یہاں وہ رکا تھا اور بات درست کی۔ "مجھ سمیت کیا ہم اتنے قابل ہیں کہ قرآن کی تفاسیر پر آواز اٹھائے جبکہ ہم قرآن کے ترجمے تک سے واقف نہیں ہیں۔ سو آپ اپنے نفطے پر رہیں ہمیں کسے کے فرقے پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں ہے۔ اگر ہم ملک میں انتشار پیدا کریں گے تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ امن و امان کو قائم رکھیں۔" یہ وضاحت اس نے آخری روایت کہہ دینے کی وجہ سے کی تھی۔ کیونکہ اسکا مقصد انتشار نہیں بلکہ امن و امان ہے۔

تالیوں کی گونج ایک بار پھر ہال میں سنائی دے رہی تھی۔

"شاید بہت سے لوگ جب اس کو سنیں گے تو ان میں حوصلہ پیدا ہو، بہت سے لوگوں پر بہتان باندھ دیا جاتا ہے۔ اور بہتان لگانے والے اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ اللہ نے اس بارے میں قرآن میں ارشاد فرمایا ہے۔ کچھ لوگ ان سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور اس بہتان کو سب مان لیتے ہیں۔ مگر اس آیتِ کریمہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کسی پر الزام لگانا گناہ کبیرہ ہے، برائی پھیلانے والوں کا انجام برا ہوتا ہے اور ہر بات کی تحقیق ضروری ہے۔"

ہال میں تالیوں کی گونج تھی۔ ایسے میں زرنش کو اپنی ماں پر لگا بہتان یاد آیا تھا۔ آنکھوں میں نمی تھی۔ اسکے ذہن میں اپنی ماں کے الفاظ آئے تھے جب وہ اس بارے میں اللہ سے شکایت کرتی تھیں۔ اس نے سوچا وہ آج جا کر امی کو بتائے گی کہ خدا بہتان لگانے والوں کو اور اس پر یقین کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا۔

عاقل اسٹیج پر ادھر سے ادھر ٹہلتا نظر آ رہا تھا۔ سب کی طرف دیکھتے اس نے وہ چہرا دیکھا جس کی اس نے تمنا کی تھی کہ وہ ایک بار اس سے پھر مل پائے۔ وہ اسے دیکھ سکے۔ عاقل مہرداد وہی ٹھہر گیا۔ وہ زرنش کو دیکھ رہا تھا۔ جب تالیاں بجنا بند ہوگئیں۔ اسکے الفاظ ایک دم غائب ہوئے تھے۔ اس نے آگے کس بارے میں بات کرنی تھی وہ اسکے ذہن سے محو ہوگیا تھا۔

اب اسکو دیکھ کر عاقل مہرداد کے دل میں تو بس محبت کا خیال ہی آسکتا تھا۔ اب کہ اسکی نظریں بار بار زرنش پر آرہیں تھیں۔ وہ محسوس کر رہی تھی۔ داملا محسوس کر رہی تھی۔

اس نے اسکو دیکھتے ہوئے بولنا شروع کیا۔ " محبت، لفظ "محبت" جتنا مختصر ہے، اس کے معنی اتنے ہی گہرے اور وسیع ہیں۔ محبت صرف ایک جذبہ نہیں بلکہ ایک سفر ہے۔ صوفیانہ رنگ میں اسے "عشقِ حقیقی" (اللہ سے محبت) کہا جاتا ہے، اور دنیاوی رشتوں میں اسے "خلوص" اور "وفا" کا نام دیا جاتا ہے۔ اسلام میں محبت ایک نہایت پاکیزہ اور وسیع مفہوم رکھنے والا جذبہ ہے، جسے مختلف درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسلام کسی فطری جذبے کی نفی نہیں کرتا، بلکہ اسے تہذیب اور دائرہ کار عطا کرتا ہے۔۔

حدیثِ مبارکہ ہے: "دو محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسی کوئی چیز (بہتر) نہیں دیکھی گئی۔" (ابن ماجہ)

یعنی اسلام میں محبت کو ناجائز نہیں قرار دیا گیا لیکن کچھ حدود ہیں جن کو ہمیں پار نہیں کرنا بلکہ ہم جس سے محبت کرتے ہیں اسے محرم بنا لیں۔ جیسا کہ کہا گیا ہے:

"محبت فاتحِ عالم"

(محبت پوری دنیا کو فتح کر لینے والی طاقت ہے)" یہ سب باتیں زیادہ تر اس نے زرنش کو دیکھ کر بولی تھیں، اس کا ذہن کچھ بتا رہا تھا مگر وہ اسکو جھٹک رہی تھی۔ لیکن جو بھی تھا وہ صحیح محسوس کر رہی تھی۔ ایسے میں عاقل نے پھر بولنا شروع کیا۔

"انسان کی زندگی اسکو اچھا اور برا وقت دکھاتی ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھنا، اس سے مدد مانگنا ہمیں مشکلوں سے نکال دیتا ہے۔ توکل رکھیں، اپنے ایمان کو مضبوط بنائیں، ایک اچھا انسان بنیں۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں کیونکہ

(این نیز بگذرد) اس نے فارسی میں بولا تھا اور پھر اسکا ترجمہ کیا۔

(یہ (وقت) بھی گزر جائے گا۔)

شکریہ"

تالیوں سے ہال گونجا تھا اور عاقل مہرداد نے ایک گہری نظر زرنش پر ڈالی تھی۔ اسکی نظروں میں کوئی احترام تھا جس سے زرنش کے دل نے کچھ محسوس کیا تھا۔ مائیک کو ڈائس پر رکھے وہ پردے کے پیچھے غائب ہوچکا تھا۔ مگر ملاقات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ تقدیر ہمیں لوگوں سے ملواتی ہے مگر کیا اسکا انجام ہمیشہ اچھا ہی نکلتا ہے؟

کوئی نہیں بتاتا مگر ہر دکھ ملاقات سے جنم لیتا ہے۔

**********

Sigue leyendo en la app

Escanea el código para abrir este libro en la app de Inkitt y seguir leyendo en tu móvil.

¡Cuéntale a Kashaf lo que piensas sobre este capítulo!

Otras recomendaciones

Amor En Peligro [Kookmin]

Anel: El sabia lo que buscaba al comprar un Omega para hacerlo parte de su vida , la vida es tan sorprendente

Leer ahora
Dame Una Oportunidad ~ kookmin

Ana: Me gustó,al principio llore,mil gracias por la historia

Leer ahora
Odio a mi jefa

Majo Me: Excelente, me enganchó tanto la historia que la terminé en un día. Y la volvería a leer. Cada personaje te deja atrapada, a veces me perdí de la perspectiva del personaje que me tenía que devolver. Jajaja del resto muy bien

Leer ahora
Marido y mujer, ¡solo en papel!

Claudia: Hgytvbggghhhhhh Hu yhhhhhhyh

Leer ahora
Un amor puerta a puerta

Jul: La historia es buena. Y esa Olivia para tener 3 años es tremenda jajaja

Leer ahora
Casado con el Omega 🌑 Kookmin Adap.

Laura: Senti que algunos capitulos eran muy largos y eso fue lo que me encantó no quería que acabará además los personajes demuestran un símbolo de compromiso amor pasión y respeto. Estoy ansiosa por leer el segundo libro

Leer ahora
La Loba Rubí

alejandradiazflore: Me está gustando

Leer ahora
La Conquista del Alfa

Mariela: Me gustaría saber cómo continúa !!

Leer ahora